بھارتی حکومت نے عام انتخابات سے قبل پیاز کی برآمد پر پابندی میں غیر معینہ مدت تک توسیع کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت نے پیاز کی برآمدات پر عائد پابندی میں غیر معینہ مدت کے لیے توسیع کر دی ہے، یہ اقدام عام انتخابات سے قبل اٹھایا گیا ہے اور اس سے خدشہ ہے کہ کچھ غیر ملکی منڈیوں میں پیاز کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔
متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک جو پیاز کی فراہمی میں ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بھارت سے پیاز کی درآمدات پر انحصار کرتے ہیں پابندی کے بعد سے ممکنہ طور پر قیمتوں میں اضافہ ہو گا۔
دنیا میں سبزیوں کے سب سے بڑے برآمد کنندہ بھارت کی جانب سے دسمبر میں لگائی گئی اس پابندی کی مدت 31 مارچ کو ختم ہونے والی تھی۔
تاجروں کو اندازہ تھا کہ پابندی کو ہٹا دیا جائے گا کیونکہ برآمدی پابندیوں کے نفاذ کے بعد سے مقامی قیمتیں آدھی سے بھی کم ہو گئی ہیں، جبکہ سیزن کی نئی فصل بھی مارکیٹ میں آ گئی ہے۔
تاہم بھارتی حکومت نے دیر گئے ایک حکم جاری کیا کہ یہ پابندی اگلے نوٹس تک برقرار رہے گی۔
ممبئی کی ایک ایکسپورٹ فرم کے ایک ایگزیکٹو نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا، ‘نئے سیزن کی فصل سے بڑھتی ہوئی رسد کے ساتھ گرتی ہوئی قیمتوں کو دیکھتے ہوئے یہ توسیع حیران کن اور مکمل طور پر غیر ضروری ہے۔
پیاز پیدا کرنے والی سب سے بڑی ریاست مہاراشٹر کے کچھ ہول سیل بازاروں میں پیاز کی قیمتیں دسمبر میں 4500 بھارتی روپے سے گھٹ کر 1200 بھارتی روپے فی 100 کلو گرام رہ گئی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News