وفاقی کابینہ نے 24 افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کی منظوری دے دی۔
وفاقی کابینہ سے وزارت داخلہ کی سمری پر سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی، کابینہ نے صحافی سمیع ابراہیم اور عمران ریاض کا نام بھی ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دی۔
سمیع ابراہیم اور عمران ریاض کے نام انکوائریوں کے باعث ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ پی ٹی آئی رہنما بابراعوان کانام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دی گئی۔
بابراعوان کانام دسمبر 2023 میں القادرٹرسٹ کیس کے باعث ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا۔
وفاقی کابینہ نے 22 مخلتف شخصیات کے نام ای سی ایل سے نکلانے کی منظوری دی جبکہ وفاقی کابینہ نے ذیلی کمیٹی برائے ای سی ایل کی سفارشات کی روشنی میں منظوری دی۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News