Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی باجوڑ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کی مذمت

Now Reading:

وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی باجوڑ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کی مذمت
وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی باجوڑ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کی مذمت

وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی باجوڑ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کی مذمت

پشاور: وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے باجوڑ کی تحصیل ماموند میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کی مذمت کی ہے۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے باجوڑ کی تحصیل ماموند میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے ایک پولیس اہلکار کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے شہید اہلکار کے اہل خانہ سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا جب کہ شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

علی امین گنڈاپور نے واقعے میں زخمی پولیس اہلکار کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ساتھ ہی پولیس کے اعلیٰ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

وزیر اعلیٰ نے ملوث عناصر کی گرفتاری کے لئے کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی اور شہید اہلکار کے اہل خانہ کو شہداء پیکج دینے کا بھی اعلان کیا۔

Advertisement

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اس طرح کے بزدلانہ واقعات سے پولیس کے حوصلے پست نہیں ہوں گے، صوبائی حکومت شہید کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور شہید کے اہل خانہ کی ہر ممکن معاونت کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کسان کیلئے 400 ملین کا پیکج لے کر آرہے ہیں، مریم نواز
کے پی حکومت کو بلاول بھٹو سے معافی مانگنی چاہیے، شرجیل میمن
معاشی ٹیم کے ایکسٹرنل فنانسنگ کے ابتدائی تخمینہ پر آئی ایم ایف سے مذاکرات
وزیراعظم کا دورہ آزاد جموں و کشمیر
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات؛ صوبے کی ترقی کے امور پر تبادلہ خیال
بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کیلئے اڈیالہ جیل میں انتظامات مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر