Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بانی پی ٹی آئی نے اپنے دورمیں صرف تلخیاں بڑھائیں، مولا بخش چانڈیو

Now Reading:

بانی پی ٹی آئی نے اپنے دورمیں صرف تلخیاں بڑھائیں، مولا بخش چانڈیو
پروگرام تجزیہ میں گفتگو

بانی پی ٹی آئی نے اپنے دورمیں صرف تلخیاں بڑھائیں، مولا بخش چانڈیو

پیپلزپارٹی کےسینئررہنما مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنے دورمیں صرف تلخیاں بڑھائیں۔ اختلافات کا مطلب یہ نہیں کہ ساتھ بیٹھ بھی نہیں سکتے۔

بول نیوز کے پروگرام تجزیہ میں گفتگوکرتے ہوئے رہنما پیپلزپارٹی مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ آصف زرداری کی سیاست ہمیشہ سے مفاہمت کی رہی ہے، آصف زرداری نےہمیشہ صبرکادرس دیاہے، پچھلی حکومتیں خود بھی احتجاجوں میں لگی رہیں۔

مولابخش چانڈیو نے کہا کہ احتجاجوں کےسبب انکی حکومتیں چلی گئیں، فوج ہماری ہے اورہم فوج کے ہیں،قدرتی آفات میں یہ فوج ہی ہمارے کام آئی ہے، صدرمملکت نے سیاسی بحرانوں کوہمیشہ حل کرنے کی بات کی ہے۔

رہنما پی پی نے پروگرام تجزیہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کئی جماعتی اتحاد کی صورت میں اختلافات ہوتے ہی ہیں، اختلافات کا مطلب یہ نہیں کہ ساتھ بیٹھ بھی نہیں سکتے، بانی پی ٹی آئی نے اپنے دورمیں صرف تلخیاں بڑھائیں۔

مولابخش چانڈیو نے کہا کہ صدرمملکت جیسی برداشت اوربردباری کوئی نہیں دکھاسکتا، قومی ایئرلائن توہماری قومی پہچان ہے، قومی پہچان کوبیچانہیں جاسکتا، ادارے بیچ بیچ کرکب تک ملک چلاسکتے ہیں، اداروں کے بیچنے میں ہمارے تحفظات ہیں۔

Advertisement

انھوں نے کہا کہ ہمارےدورمیں بھی حکومت کےاختتام کےدن دیے جاتے تھے، ملک میں اصولوں کی سیاست بہت کم ہوچکی ہے،  صدرمملکت سے امید ہے نظام کودرست سمت میں کردیں گے، مولانافضل الرحمان کا ہمیشہ احترام کیاہے۔

رہنما پی پی نے مزید کہا کہ مولاناکسی ایسے اقدام کاساتھ نہیں دیں گےجس سے جمہوریت کوخطرہ ہو۔ پیپلزپارٹی اپوزیشن میں بھی رہی اورحکومت بھی چلاتی رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کچے میں جو بھی اغوا میں ملوث ہیں اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، صدر مملکت
گورنر سندھ سے محسن نقوی کی ملاقات
 حماس حق پر ہے اور ہم  فلسطین کے ساتھ ہیں، مولانا فضل الرحمان
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کا شیڈول طے
وفاق کو اسٹیل ملز نہیں چاہئے تو سندھ حکومت خریدے گی، بلاول بھٹو
‘ملک مشکل معاشی حالات سے دوچار ہے ، شاہ خرچیوں میں کمی لا ئینگے’
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر