Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کا بلوچستان میں حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات پر گہرے دکھ کا اظہار

Now Reading:

وزیراعظم کا بلوچستان میں حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات پر گہرے دکھ کا اظہار
سرفراز بگٹی

وزیراعظم کا بلوچستان میں حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات پر گہرے دکھ کا اظہار

وزیراعظم شہبازشریف نےکہا ہے کہ بارشوں سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے وفاقی حکومت صوبائی حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں صوبہ بلوچستان سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم شہبازشریف نے صوبہ بلوچستان میں حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات پر گہرے دکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ بارشوں سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لئے وفاقی حکومت صوبائی حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وفاقی حکومت بلوچستان میں تعلیم کے فروغ کے لئے صوبائی حکومت کی ہر ممکن مدد کرے گی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ دانش اسکول کا دائرہ کاربلوچستان تک بڑھایا جا رہا ہے، بلوچستان کی باصلاحیت افرادی قوت کو یکساں ترقی اور روزگار کے مواقع فراہم کریں گے۔

Advertisement

انھوں نے ملاقات کے دوران مزید کہا کہ بلوچستان کے معدنی وسائل سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ صوبہ ترقی کرے،  اس حوالے سے وفاقی حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔

ملاقات میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی، وفاقی وزیر تجارت جام کمال، رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) جعفرخان مندوخیل بھی موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میرا بانی سمیت کسی پی ٹی آئی رہنما سے رابطہ نہیں، شیخ رشید
پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر بات چیت جاری
کراچی، نیوچالی کی دکان میں سلنڈر دھماکہ، 1شخص جاں بحق
سندھ میں بدامنی کے حوالے سے صورتحال دیکھنے آیا ہوں، وزیر داخلہ
ترسیلات زر، برآمدات اور مالی ذخائر میں اضافہ
وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر