Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عامرتانبا کیس میں اب تک تحقیقات کے مطابق بھارت ملوث ہے، وزیرداخلہ

Now Reading:

عامرتانبا کیس میں اب تک تحقیقات کے مطابق بھارت ملوث ہے، وزیرداخلہ
وفاقی وزیرداخلہ

عامرتانبا کیس میں اب تک تحقیقات کے مطابق بھارت ملوث ہے، وزیرداخلہ

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ عامرتانبا کیس میں اب تک کی تحقیقات کے مطابق بھارت ملوث ہے،  اس قسم کے واقعات میں بھارت پہلے بھی ملوث رہا ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ سید محسن نقوی نے نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امیگریشن کاؤنٹرزکا مسئلہ ہے جسے جلد حل کررہے ہیں، کوشش کر رہے ہیں کہ امیگریشن کاؤنٹرز کی تعدادبڑھائی جائے، ہیتھروایئرپورٹ پر میں نے خود بھی ڈھائی گھنٹے تک انتظارکیاہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی ہے ایف آئی اے کی معاونت کریں گے، 83ایف آئی اے کے پاس ثبوت ہیں، لیسکو کے کروڑیونٹس اوورلیپ، ایف آئی اے نے اس اوور بلنگ کو پکڑا ہے، آپ کا بجلی کا بل 20ہزارہے اور بھیجا 40 ہزار جا رہا ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ ظلم یہ ہے سرکاری اداروں اورانڈسٹریز کو یہ بل بھیجے جاتے ہیں، 300یونٹ والےغریب آدمی کو بھی اووربل بھیجے گئے، اووربلنگ بندہونے تک ایف آئی اے کی مہم جاری رہے گی، ڈی جی ایف آئی اے پر بہت دباؤ آرہا ہے پرہم اپنا کام کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ کے پی اوربلوچستان میں بھی بجلی چوروں کےخلاف اقدام کررہے ہیں، بلوچستان میں 8پنجابیوں کو ماراگیا اورایجنٹ بھی مارے گئے، ایف آئی اے 8افراد کے قتل کی بھی تحقیقات کر رہی ہے، ایف آئی اے ونگ میں بھی جلداصلاحات دیکھیں گے۔ ایف آئی اے میں بھرتیوں کی اجازت دے دی گئی ہے۔

Advertisement

وزیرداخلہ نے کہا کہ عامرتانباکے واقعے میں بھارت کے ملوث ہونے کاخدشہ ہے، عامر تانباکیس میں پولیس تحقیقات کر رہی ہے، اس قسم کے واقعات میں بھارت پہلے بھی ملوث رہا ہے، قتل کے 4واقعات میں بھارت پاکستان میں پہلے بھی ملوث رہا ہے، عامرتانبا کیس میں اب تک تحقیقات کے مطابق بھارت ملوث ہے۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ راناثنا اچھے دوست اور بھائی ہیں کوئی تبصرہ نہیں کروں گا، بھارت پاکستان میں قتل کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے، سیاسی بنیادوں پرکسی کے گھرچھاپہ نہیں مارنا چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، 4دہشتگردہلاک
حکومت نےآئی ایم ایف کی ایک اورشرط پوری کر دی
جس نےبندوق اٹھائی اس سےسختی سےنمٹیں گے، میرسرفراز بگٹی
ترک بری افواج کے کمانڈر کو نشان امتیاز ملٹری دے دیا گیا
غزہ میں امن کے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا،وزیراعظم شہبازشریف
مولانا فضل الرحمان کا 2 مئی کو کراچی میں ملین مارچ کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر