Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت میں انتخابات سے قبل بالی وڈ انڈسٹری میں مسلم مخالف پراپیگنڈا زور پکڑنے لگا

Now Reading:

بھارت میں انتخابات سے قبل بالی وڈ انڈسٹری میں مسلم مخالف پراپیگنڈا زور پکڑنے لگا
بھارت میں انتخابات سے قبل بالی وڈ انڈسٹری میں مسلم مخالف پراپیگنڈا زور پکڑنے لگا

بھارت میں انتخابات سے قبل بالی وڈ انڈسٹری میں مسلم مخالف پراپیگنڈا زور پکڑنے لگا

مودی سرکار کا الیکشن سے قبل بالی وڈ کے ذریعے پروپیگنڈا منظر عام پر آگیا جب کہ فلمی نقادوں اور تجزیہ کاروں نے کئی موضوعات پر اسلامو فوبک بیانیے کو آگے بڑھانے اور مسلم مخالف سازشوں کو بے نقاب کرنے کا الزام لگایا ہے۔

برطانوی جریدے دی گارڈین کے مطابق وہ فلمیں جو بظاہر بھارت کی تاریخ کی ’’حقیقی کہانی‘‘ بیان کرنے کا دعویٰ کرتی ہیں، درحقیقت آر ایس ایس اور بی جے پی کے فسطائیت پر مبنی ہندوتوا کے نظرئیے کا پرچار کر رہی ہیں۔

مودی سرکار کی ہندو قوم پرست پالیسیوں اور نظریے کی تشہیر کرنے والی تقریباً ایک درجن سے زائد نئی فلمیں ریلیز ہوچکی ہیں۔

بھارتی فلم انڈسٹری میں کچھ لوگوں نے خدشات کا اظہار کیا کہ یہ فلمیں بھارت کو مذہبی تفریق پر مزید تقسیم کرنے کے لیے استعمال کی جائیں گی۔

چنئی کی کریا یونیورسٹی کے پروفیسر سیاندیب چودھری کے مطابق بھارتی فلموں کو بے ربط پروپیگنڈے کے طور پر پیش کیا جاتا ہے جو حکومت کے سیاسی ایجنڈے کو دکھاتے ہوئے جان بوجھ کر غلط معلومات کی تشہیر کرتی ہیں۔

Advertisement

مودی کے اقتدار کے دوران فلم انڈسٹری کو جارحانہ انداز میں تعاون کیا گیا جس کا مقصد مودی کے انتہا پسند نظریے کو انڈسٹری کا حصہ بنانا تھا۔

پروفیسر سیاندیب چودھری کے مطابق مودی سرکار اپنے انتہا پسند نظریے کوہتھیار بنا کر لوگوں کے درمیان مذہبی اور ثقافتی اختلافات کا بیج بورہی ہے۔

مودی اور دیگر سرکاری افسروں نے اپنی تقاریر کو بہت سی فلموں میں شامل کیا ہے جس کے تحت  آج بھارتی سینما بی جے پی کے سیاسی نظریے کی ایک شکل بن چکا ہے۔

سابقہ جرنلسٹ کندن سشی راج نے بھی بھارتی فلم انڈسٹری کی حقیقت کھول دی، ان کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری نے بڑے پیمانے پر پروپیگنڈے کو ہوا دے کر حق اور سچ کو بھارتی عوام سے دور رکھا ہے۔

دی گارڈینز کے مطابق بی جے پی کے بیانیے کا پرچار کرنے والی فلمیں باقاعدگی کے ساتھ نیٹ فلکس اور ایمازون جیسے اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر ریلیز ہو رہی ہیں۔

الیکشن سے قبل تقریبا 10 ایسی فلمیں ریلیز ہوئی ہیں جو اسلامو فوبک مواد پر مبنی ہیں یہ بھارتی فلم انڈسٹری پر قبضہ کرنے کی ایک بڑی کوشش کا حصہ ہے۔

Advertisement

بھارتی فلم انڈسٹری کے زریعے مودی سرکار کی انتہا پسند پالیسیوں سے ہندو عوام متاثر ہو چکی ہے جو وہاں کے مسلمانوں کے لیے خطرہ بن چکی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکہ کا اسرائیل کے لیے ایک ارب ڈالر کے ہتھیاروں کا نیا پیکج
آئر لینڈ میں سگریٹ نوشی کی مقررہ عمر میں اضافہ کر دیا گیا
دبئی میں غیرملکیوں کی جائیدادوں کاڈیٹالیک، دنیا کی کئی سیاسی شخصیات کےنام شامل
روسی صدر رواں ہفتے چین کا دورہ کریں گے
انڈونیشیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 50 تک جاپہنچی
اسرائیلی حملے میں اقوام متحدہ کا پہلا بین الاقوامی رکن ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر