پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلینج کردیا گیا۔
درخواست جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کی جانب سے ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے دائر کی، درخواست میں وفاقی حکومت، وفاقی وزارت پیٹرولیم اور اوگرا کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ موجودہ حکومت سابق حکومت کے نقش قدم پر چل کر عوام پر پیٹرول بم گرا رہی ہے، وفاقی حکومت کو عوامی مشکلات میں اضافے کا کوئی استحقاق حاصل نہیں ہے۔
درخواست میں کہا گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بلاجواز اضافہ عوامی حقوق کو ختم کرنے کے مترادف ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے عوامی مشکلات میں اضافہ ہوگا جبکہ عالمی مارکیٹ کے برعکس پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا۔
درخواست گزار نے لاہور ہائیکورٹ سے استدعا کی ہے کہ عدالت پیٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں حالیہ اضافہ کالعدم قرار دے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News