Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایران اسرائیل کشیدگی، مختلف ممالک کا اپنے شہریوں کو سفری انتباہ جاری

Now Reading:

ایران اسرائیل کشیدگی، مختلف ممالک کا اپنے شہریوں کو سفری انتباہ جاری

اسرائیل ایران کشیدگی پر فرانس، بھارت، روس اور برطانیہ نے سفری انتباہ جاری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فرانس، بھارت، روس، پولینڈ اور برطانیہ سمیت کئی ممالک نے اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اسرائیل، مقبوضہ فلسطینی علاقوں اور بعض صورتوں میں وسیع تر علاقے کا سفر نہ کریں۔

سفری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ رواں ماہ دمشق میں ایران کے قونصل خانے پر حملے کے جواب میں ایرانی حملے کا خطرہ ہے۔

یہ انتباہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب تہران نے یکم اپریل کو شام میں ایرانی قونصل خانے پر مہلک حملے پر اسرائیل کے خلاف انتقامی کارروائی کا وعدہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ ایران نے یکم اپریل کو شام کے دارالحکومت دمشق میں ہونے والے حملے پر اسرائیل کے خلاف انتقامی کارروائی کی دھمکی دی ہے جس میں پاسداران انقلاب کے دو جنرلوں سمیت سات اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔

Advertisement

فرانس کی وزارت برائے یورپ اور خارجہ امور نے بھی اپنے شہریوں کو ایران، لبنان، اسرائیل اور فلسطینی علاقوں کا سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

وزارت خارجہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان میں مزید کہا کہ ایران میں مقیم سفارت کاروں کے رشتہ دار فرانس واپس آ جائیں گے اور فرانسیسی سرکاری ملازمین پر اب ان ممالک اور علاقوں میں کسی بھی مشن کے انعقاد پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

برطانیہ نے اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ ایران کی جانب سے اسرائیلی سرزمین پر حملے کے امکان کے پیش نظر اسرائیل اور فلسطین کے تمام ضروری سفر سے گریز کریں۔

برطانوی وزارت خارجہ اور دولت مشترکہ کے دفتر نے ایک تازہ ترین بیان میں شمالی اسرائیل، غزہ کی پٹی، غزہ کے قریب کے علاقوں اور مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں میں سفر سے گریز کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکی ریاست شمالی کیرولائنا میں فائرنگ، 4 پولیس اہلکار ہلاک
کینیا میں ڈیم پھٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد 120 سے تجاوز کر گئی
چین نے چاند کے پوشیدہ حصوں تک پہنچنے کا اعلان کر دیا
کینیڈا میں خالصتان زندہ باد کی گونج
عالمی عدالت سے نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان
مودی سرکار کا بھارت میں صاف اور شفاف الیکشن کا دعویٰ جھوٹا قرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر