Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاہور ہائیکورٹ؛ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف آئینی پٹیشن دائر

Now Reading:

لاہور ہائیکورٹ؛ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف آئینی پٹیشن دائر

مرغی کے گوشت اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں حالیہ  اضافے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں آئینی پٹیشن دائر کی گئی ہے۔

یہ آئینی پٹیشن جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ  اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ حکومت قمیتوں کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے جبکہ مرغی کے گوشت، چاول ، گھی، چینی سمیت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، ٹماٹر،پیاز،سبزیوں اور دالوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔

درخواست میں کہا گیا کہ اشیائے ضروریہ عوام کی پہنچ سے دورہونے سے عام شہریوں کو مسائل کا سامنا ہے، آئین کے تحت شہریوں کو بنیادی ضروریات کی اشیاء سے کسی صورت محروم نہیں کیا جا سکتا۔

درخواست گزار نے لاہور ہائیکورٹ سے استدعا کی ہے کہ شہریوں کو مہنگائی سے نجات دلانا ریاست کی اولین ذمہ داری ہے، عدالت حکومت کو اوراشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں حالیہ  اضافے کے خلاف اقدامات کرنے کا حکم دے جبکہ عدالت مصنوعی مہنگائی کے مرتکب افراد کے خلاف قانونی کاروائی کے احکامات صادر کرے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خیبر پختونخوا حکومت کا ایک بار پھر اسمبلی اجلاس کے بغیر ہی بجٹ منظوری پر غور
آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ
کراچی: 15کروڑ سے زائد مالیت کی گیس چوری پکڑی گئی
محسن نقوی کا پاکستان کوسٹ گارڈز کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان
کچے میں ٹارگیٹڈ آپریشن سے متعلق اہم فیصلے متوقع، اجلاس طلب
’مون سون کے دوران ملک بھر میں معمول سے زائد بارشیں متوقع ہیں‘
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر