Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

’مون سون کے دوران ملک بھر میں معمول سے زائد بارشیں متوقع ہیں‘

Now Reading:

’مون سون کے دوران ملک بھر میں معمول سے زائد بارشیں متوقع ہیں‘

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ مون سون کے دوران ملک بھر میں معمول سے زائد بارشیں متوقع ہیں۔ 

چیف میٹرولوجسٹ نے بتایا کہ گزشتہ سال مون سون سیزن میں سندھ میں معمول سے کم بارشیں ہوئئ تھی، لانینا کی واپسی ساوتھ ایشیا میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا سبب ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں 2020 اور 2021 جیسی بارشیں ہوسکتی ہیں، ساوتھ ایشیا فورم نے اپنی پیشگوئی جاری کردی ہے جب کہ محکمہ موسمیات بھی مئی کے وسط میں اپنی پیشگوئی جاری کرے گا۔

دوسری جانب ساوتھ ایشین کلائمٹ آوٹ لک فورم کی مون سون سے متعلق پیشگوئی جاری کردی جس کے مطابق 2024 میں ساوتھ ایشیا میں مون سون کے دوران معمول سے زائد بارشیں متوقع ہیں۔

خیال رہے کہ سال 2024 کا موسماتی جائزہ جنوب ایشیا کے نو ممالک کے میٹرولوجیکل اداروں نے مل کر تیار کیا ہے۔ سیسکوف کے 28 ویں آن لائن اجلاس میں بین الاقوامی اور خطے کے ماہرین موسمیات نے شرکت کی۔

Advertisement

جون سے ستمبر کے دوران جنوبی ایشیا کے بیشتر حصوں میں معمول سے زائد بارشوں کا امکان ہے۔ خطے کے مشرقی اور شمال مشرقی کچھ حصے میں معمول سے کم بارش کا امکان ہے جب کہ پیسیفک اوشین پر اس وقت ال نینو کے اثرات ہیں۔

عالمی موسمیاتی ماڈل کے مطابق ال نینو کے اثرات کمزور ہونا شروع ہوگئے ہیں، مون سون کے دوسرے حصے میں لا نینا طاقتور ہونا شروع ہوگا ، جس کے ںعد ساوتھ ایشیا کے بیشتر علاقوں میں معمول سے زاید بارشیں ہوں گی۔

واضح رہے کہ مون سون تین ماہ پر مشتمل ہوتا ہے، جولائی، اگست اور ستمبر میں مون سون کی بارشیں ہوتی ہیں، ساوتھ ایشین کلائمٹ آوٹ لک فورم 9 ممالک پر مشتمل ہے، دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی مون سون کے دوران معمول سے زائد بارشیں متوقع ہیں۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اقتصادی پالیسیوں، اصلاحات میں اقتصادی ماہرین ونجی شعبے سے مشاورت کا فیصلہ
آئی ٹی انڈسٹری معیشت میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے حکومت کا ساتھ دے، وزیراعظم
عدالت میں زیر سماعت معاملات پر خبریں چلانے پر نئی گائیڈ لائن جاری
صحافی برادری نے ہتک عزت بل 2024 کو سیاہ قانون قرار دیدیا، عدالت جانے کا اعلان
بانی پی ٹی آئی کے خلاف نااہلی کی درخواست مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری
سارک سیکرٹری جنرل کا پہلا دورہ پاکستان، وزیراعظم سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر