Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سینیٹ کی 30 خالی نشستوں پر انتخابات کیلئے پولنگ کا آغاز

Now Reading:

سینیٹ کی 30 خالی نشستوں پر انتخابات کیلئے پولنگ کا آغاز
سینیٹ کی 48 خالی نشستوں پر انتخابات کے لیے انتخابی شیڈول جاری

سینیٹ کی 30 نشستوں پر الیکشن کے لیے پولنگ کا آغاز ہوگیا جو شام 4 بجے تک جاری رہے گی، پولنگ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے سینیٹ انتخابات کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، الیکشن کمیشن کے افسر سعید گل پریذائڈنگ آفیسر کے طورپر فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

سینٹ کی 48 نشستوں میں سے 18 نشستوں پر پہلے ہی امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں اور آج 59 امیدوار میدان میں ہیں۔ بلوچستان اسمبلی سے تمام 11 امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئے جبکہ سندھ ،خیبرپختونخوا، پنجاب اور قومی اسمبلی کے ارکان حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

سینیٹ کی 29 جنرل، 8 خواتین ، 9 ٹیکنو کریٹ یاعلماء اور 2 غیر مسلم کی نشستوں پر انتخاب ہوگا۔ وفاقی دارالحکومت کی ایک جنرل ، ایک ٹیکنو کریٹ نشست پر، پنجاب کی 2 خواتین ، 2 ٹیکنو کریٹ یا علماء ، ایک غیر مسلم نشست پر انتخاب ہو گا جبکہ سندھ کی 7 جنرل، 2 خواتین ،2 ٹیکنو کریٹ یاعلماء ، ایک غیر مسلم نشست پر انتخاب ہوگا۔

خیبر پختو نخوا کی 7 جنرل، 2 خواتین اور 2 ٹیکنو کریٹ کی نشست پر انتخاب ہونا ہے جو مخصوص نشست والے اراکین کا حلف نہ لیے جانے کی وجہ سے تنازع کا شکار ہے جبکہ پنجاب کی 7 جنرل نشستوں جبکہ بلوچستان کی تمام 7 جنرل نشستوں، 2 خواتین اور 2 ٹیکنوکریٹ یا علماء کی نشستوں پر امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہوچکے ہیں۔

Advertisement

اسلام آباد سے ٹیکنوکریٹ کی نشست پر مسلم لیگ (ن)کے اسحاق ڈار، جنرل نشست پر پیپلز پارٹی کے رانا محمود الحسن امیدوار ہیں، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ انصر محمود ٹیکنوکریٹ نشست پر اور فرزند حسین شاہ جنرل نشست پر انتخاب لڑیں گے۔

خیبرپختونخوا میں اپوزیشن کی درخواست پر سینیٹ انتخابات ملتوی

Advertisement
Advertisement

دوسری جانب حزب اختلاف کی سن لی گئی، خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کر دئیے گئے ہیں۔

خیبرپختونخوا میں مقررہ وقت صبح 9 بجے سینیٹ انتخابات کے لیے پولنگ شروع نہ ہوسکی جب کہ سینیٹ انتخابات کے لیے انتظامات مکمل تھے اور الیکشن عملہ بھی موجود تھا۔

خیبرپختونخوا اسبملی میں اپوزیشن اراکین نے سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کے لیے درخواست جمع کروائی تھی۔

اپوزیشن کے احمد کریم کنڈی نےصوبائی الیکشن کمشنر کو درخواست دی جس میں مؤقف اپنایا گیا تھاکہ ان کے 25 ارکان سے ابھی تک حلف نہیں لیا گیا۔

صوبائی الیکشن کمشنر نے اپوزیشن کی درخواست پر چیف الیکشن کمشنر سے رابطہ کیا جس کے بعد خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات تاحکم ثانی ملتوی کردیے گئے۔

Advertisement

خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا الیکشن کمیشن نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

تحریری حکم نامہ میں کہاگیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے آئین کے آرٹیکل 218 تین اور الیکشن ایکٹ کے تحت اختیارات استعمال کرتے ہوئے انتخابات ملتوی کیے۔

الیکشن کمیشن نے کہاکہ خیبر پختونخوا اسمبلی کے نو منتخب ارکان سے حلف نہ لینے پر سینٹ انتخابات ملتوی کیے گئے، نو منتخب ارکان کے پی اسمبلی کے حلف تک انتخابات روک دئیے گئے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن کا تحریری حکم نامہ جاری کیا۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دوطرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
وزیر داخلہ محسن نقوی کا محنت کشوں کے عالمی دن پر پیغام
مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر وزیر اعظم پاکستان کا پیغام
مہنگائی سے پریشان عوام کے لئے خوشخبری، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی
وفاقی بیوروکریسی میں افسران کے تقرر و تبادلے
مریم نواز کا شادی کی تقریب میں ون ڈش پر پابندی پر عملدرآمدکا حکم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر