Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی عرب کا 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا مرحلہ جلد مکمل کرنے کا اعادہ

Now Reading:

سعودی عرب کا 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا مرحلہ جلد مکمل کرنے کا اعادہ

سعودی عرب کے ولی عہد و وزیراعظم محمد بن سلمان اور وزیراعظم شہبازشریف کی ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف اور سعودی عرب کے ولی عہد کا پاکستان میں 5 ارب ڈالر مالیت کے نئے سعودی سرمایہ کاری پیکیج کے پہلے مرحلہ کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کے درمیان باضابطہ ملاقات کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔

سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے الصفاء پیلس مکہ المکرمہ میں ایک باضابطہ ملاقات کی۔

سعودی ولی عہد نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Advertisement

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کی غیر متزلزل حمایت اور مہمان نوازی پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا اور دوطرفہ تعلقات اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت کا محور دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کے راستے تلاش کرنا تھا۔

ملاقات میں پاکستان کی معیشت میں سعودی عرب کے تعاون کو سراہا گیا اور دونوں ممالک کے درمیان کاروبار اور سرمایہ کاری کے حوالے سے تعاون بڑھانے کے باہمی عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان میں 5 ارب ڈالر مالیت کے نئے سعودی سرمایہ کاری پیکیج کے پہلے مرحلہ کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے غزہ کی تشویشناک صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کی علاقائی اور عالمی پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کو روکنے اور انسانی جانی نقصان کو کم کرنے کے لئے بین الاقوامی کوششوں پر زور دیا۔

Advertisement

دونوں رہنماؤں نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ اسرائیل پر دباؤ بڑھائیں تا کہ وہ اپنے غیر قانونی اقدامات سے باز آئے اور بین الاقوامی قانون کی پاسداری کرے۔

دونوں رہنماؤں نے غزہ تک بلا روک ٹوک انسانی امداد کی رسائی کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی کی متعلقہ قراردادوں کے ساتھ ساتھ عرب امن اقدام کے عمل کو آگے بڑھانے کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا

جس کا مقصد ایک آزاد فلسطینی ریاست جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہو ، کے قیام کے لئے ایک منصفانہ اور جامع حل تلاش کرنا ہے۔

دونوں فریقین نے خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لئے پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات بالخصوص جموں و کشمیر کے تنازع کو حل کرنے کے لئے دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیراعظم پاکستان نے سعودی ولی عہد کو جلد از جلد پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت دی جسے ولی عہد نے قبول کرلیا۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
1.1 ارب ڈالر کی آخری قسط ملنے سے ملک میں مزید معاشی استحکام آئے گا، وزیراعظم
پی ڈی ایم اے کی حالیہ بارشوں کے دوران نقصانات کی رپورٹ جاری
وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی
انوسٹی گیشن سسٹم میں کرپشن کا خاتمہ ضروری امر ہے، مریم نواز
وزیر اعظم آج ملک میں تعلیمی ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کرینگے
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر