Advertisement
Advertisement
Advertisement

آبپاشی کے جدید طریقہ کار کو اپنانا ضروری ہے، نواز شریف

Now Reading:

آبپاشی کے جدید طریقہ کار کو اپنانا ضروری ہے، نواز شریف
نواز شریف

قائد محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ آبپاشی کے جدید طریقہ کار کو اپنانا ضروری ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور قائد محمد نواز شریف کی زیر صدارت محکمہ زراعت سے متعلق اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری زراعت نے ایگریکلچر سے متعلق منصوبوں پر بریفنگ دی گئی جبکہ پنجاب میں زراعت کو درپیش چیلنجز کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں زیر زمین پانی کی سطح میں بہتری کے لیے ریورس پمپنگ سے بارش کا پا نی زمین میں واپس ڈالنے کی تجویز پر غور کیا گیا جبکہ پنجاب میں ایگریکلچرل میکانائزیشن کی شرح 35 سے 60 فیصد کرنے کےلئے ضروری اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلا س میں ایگریکلچر آفیسر اور فیلڈ اسسٹنٹ کی خالی آسامیوں پر بھرتی کے پائلٹ پراجیکٹ کی اصولی منظوری دی گئی جبکہ اجلاس میں ریسرچ ،بہتر کارکردگی اور گڈ گورننس کے لئے محکمہ زراعت کے ذیلی اداروں کو باہم مربوط کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ پنجاب میں 7300کھا لے پکے کرنے سے 1.7 ملین ایکڑ فیٹ  پانی بچایا جا سکے گا، ربیع اور خریف کی فصل کے لئے کاشتکاروں کو 150ارب لون دیا جائیگا

Advertisement

اجلاس میں قائد محمد نواز شریف نے کسانوں کو قرض کے لئے اہلیت کا آسان طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ چار دہائیاں گزرنے کے باوجود کوالٹی سیڈ نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے، پنچاب میں 37 ملین ایریا فییٹ پانی کوضائع ہونے سے بچانا ہے، آبپاشی کے جدید طریقہ کار کو اپنانا ضروری ہے۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ایگریکلچر آفیسر کی بھرتی میں میرٹ یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ ہر ضلع میں ماڈل ایگریکلچر سنٹر قائم کیا جائےگا۔

مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ کاشتکار کو لون کے لئے اپلائی کرنے پر جلد از جلد قرض کا اجراء یقینی بنایا جائے، محکمہ زراعت قرض کے اجرا کی سکیم کی مانیٹرنگ اور فیڈ بیک  کا فول پروف سسٹم وضع کرے۔

اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، وزیر زراعت عاشق حسین کرمانی، سابق سینیٹر پرویز رشید، ایم پی اے ثانیہ عاشق، سیکرٹریز زراعت، خزانہ، بنک آف پنجاب اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اب تک اس لیے رُکے ہوئے ہیں کہ حکومتی مسودہ قبول نہیں، مولانا فضل الرحمان
کراچی میں بارش کے بعد اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر
بلاول اور نواز شریف کی ملاقات کے بعد ن لیگ کی صفوں میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی
اوگرا نے تیل کمپنیز کو نوازنے اور عوام پر مالی بوجھ ڈالنے کا نسخہ تیار کرلیا
ہر قسم کی دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پُرعزم ہیں، وزیراعظم
دکی میں بےگناہ محنت کشوں کا خون بہایا گیا، جام کمال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر