Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاہور پولیس دھاتی ڈور اور پتنگ بازی کے خلاف سرگرم

Now Reading:

لاہور پولیس دھاتی ڈور اور پتنگ بازی کے خلاف سرگرم

وزیر اعلیٰ پنجاب مزیم نواز کی ہدایت پر لاہور پولیس دھاتی ڈور اور پتنگ بازی کے خلاف کارروائی جاری ہے۔

رواں سال پتنگ بازی کے خلاف کارروائیوں کے دوران1940مقدمات درج کئے گئے جبکہ 1997ملزمان کو گرفتارکیا گیا، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے39ہزار400 سے زائد پتنگیں اور1671چرخیاں برآمد ہوئیں۔

کینٹ ڈویژن  میں پتنگ بازی کے450ملزمان، سول لائنزمیں 170، سٹی میں 455، اقبال ٹاؤن میں 265، صدر میں 292اور ماڈل ٹاؤن میں 365ملزمان کو گرفتارکیا گیا۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ دھاتی ڈور اور پتنگ بازی کے جان لیوا کھیل میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، دھاتی ڈور اور پتنگوں کی تیاری، خریدوفروخت اور استعمال میں ملوث قانون شکن عناصرسے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جارہا ہے۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے مزید کہا کہ دھاتی ڈور اور پتنگوں کے خونی کاروبار میں ملوث افراد کو نشان عبرت بنایا جائے گا، والدین اپنے بچوں کو اس خونی کھیل سے دور رکھیں۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹیکس چوروں کیخلاف کارروائی کا آغاز، 5 لاکھ افراد کی موبائل سمز بلاک
اسحاق ڈار 15ویں او آئی سی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے
پشاور میں بلدیاتی نمائندوں کا صوبائی حکومت کے خلاف شدید احتجاج
محنت کش اللہ کےدوست ہیں، اللہ کےدوستوں کو سلام، مریم نواز
کراچی میں شدید گرمی کب تک رہے گی؟
یکم مئی: دنیا بھر میں آج مزدوروں کا عالمی دن منایا جارہا ہے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر