پنجاب میں ضمنی انتخابات کے انعقاد کے موقع پرمتعدد شہروں میں دفعہ144نافذ کردی گئی۔
دفعہ144ضمنی انتخابات والےاضلاع میں لگائی گئی۔ لاہور، قصور، چکوال، گجرات میں دفعہ144نافذ کی گئی ہے۔
بھکر، وزیرآباد، نارووال، شیخوپورہ، رحیم یارخان، ڈی جی خان میں بھی دفعہ144نافذ کی گئی۔ دفعہ144کانفاذ18سے22اپریل تک ہوگا جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
دفعہ144 والےاضلاع میں اسلحہ اٹھانے اورلہرانےپرپابندی عائد ہوگی۔ ہوائی فائرنگ کرنے والوں کےخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
سیکریٹری داخلہ پنجاب نورالمین مینگل کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ 119 صوبائی اسمبلیوں کے 4 حلقوں میں 21 اپریل کو انتخاب ہو گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News