
غیر ملکی شہریوں کو وطن واپس بھیجنے کے پروگرام پر عملدرآمد روک دیا گیا
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کو وطن واپس بھیجنے کے پروگرام پر عمل درآمد روک دیا۔
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین فلیپو گرانڈی کے دورہ پاکستان کے بعد اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
یو این ایچ سی آر کا بیان میں کہنا ہے کہ پاکستان میں مقیم افغان شہریوں کے حوالے سے مستقل اور پائیدار حل تلاش کرنے کے لیے مزید کوششوں کی ضرورت ہے۔
یو این ہائی کمشنر برائے پناہ گزین نے تین روزہ دورہ پاکستان میں افغان شہریوں کے حوالے سے مستقل اور پائیدار حل تلاش کرنے کے ساتھ میزبان ملک کے لیے مزید اعانت و حمایت پر زور دیا۔
یو این ایچ سی آر کے بیان کے مطابق فلیپوگرانڈی نے خیبر پختونخواہ میں پشاور اور ہری پور کا دورہ کیا، انہوں نے شہری علاقوں کے ساتھ پناہ گزین گاؤں میں رہنے والے افغان مہاجرین کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔
علاوہ ازیں اسلام آباد میں فلیپوگرانڈی کی وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر برائے سرحدی امور امیر مقام اور دیگر اعلی حکام کے ساتھ بھی ملاقاتیں ہوئیں۔
پاکستانی حکام کے ساتھ ملاقاتوں میں یو این ہائی کمشنر برائے پناہ گزین نے 13 لاکھ افغان پناہ گزینوں کے لیے پی او آر کارڈز کی مدت میں بروقت توسیع پر زور دیا۔
یو این ہائی کمشنر برائے پناہ گزین نے پاکستان کی طرف سے غیر ملکی شہریوں کو واپس بھیجنے کے پلان پر عمل درآمد معطل کئے جانے کو سراہا۔
یو این ایچ سی آر کا مزید کہنا تھا کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی شہریوں کو واپس بھیجنے کے پلان پر عمل درآمد معطل رکھنے کے حوالے سے بھی یقین دہانی حاصل کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News