
ایران نے گزشتہ رات اسرائیل پر شدید میزائل حملے کیے، جس کے نتیجے میں اسرائیل کے مختلف شہروں میں شدید تباہی پھیل گئی۔ ایرانی حملوں میں کم از کم 10 اسرائیلی ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ’ارنا نیوز‘ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی (IRGC) نے فوجی آپریشن “وعدہ صادق 3” کے تحت اسرائیل پر میزائلوں اور ڈرونز سے بڑا حملہ کیا۔ حملے کے دوران اسرائیلی شہر حیفہ، بیت یام اور تامرا سمیت کئی مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔
مزید پڑھیں: ایران خطے میں امریکی مفادات کو نشانہ بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، ماہرین
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں اسرائیل کی جارحیت کے جواب میں کی گئیں، جن کا مقصد اسرائیلی فوجی انفرااسٹرکچر اور توانائی کے مراکز کو نشانہ بنانا تھا۔
پاسداران انقلاب کے مطابق، حیفہ میں موجود آئل ریفائنری میں حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ پاسداران انقلاب نے اسرائیل کے 10 جنگی جہاز گرانے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔
مزید پڑھیں: ایرانی میزائل حملوں کو روکنے کے لیے اسرائیلی فوج کی مدد کی، امریکا
اسرائیلی میڈیا، بشمول چینل 12، چینل 13 اور ٹائمز آف اسرائیل، نے رپورٹ کیا ہے کہ حملوں میں سب سے زیادہ نقصان حیفہ اور اس کے نواحی علاقوں میں ہوا۔ بیت یام میں ایک رہائشی عمارت پر میزائل گرنے سے 6 افراد ہلاک جبکہ 7 لاپتہ ہیں۔ تامرا میں ایک دو منزلہ عمارت کو نشانہ بنایا گیا، جہاں 4 شہری جاں بحق اور 13 زخمی ہوئے۔
الجزیرہ نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز کا حوالہ دیتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ شمالی اسرائیل کے آسمان میں ایرانی کروز میزائل دیکھے گئے۔
مزید پڑھیں: خودمختاری، علاقائی سالمیت کے دفاع میں چین ایران کے ساتھ ہے، چینی وزیر خارجہ
ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل علی محمد نائینی نے کہا کہ اگر اسرائیل کی جارحیت جاری رہی تو ایرانی جوابی حملے مزید شدت اختیار کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایرانی دفاعی نظام نے اسرائیل کے داغے گئے 3 کروز میزائل، 10 بڑے ڈرونز اور درجنوں چھوٹے ڈرونز کو کامیابی سے تباہ کیا۔
مزید پڑھیں: ایران، اسرائیل جنگ: عسکری اعتبار سے کون زیادہ طاقتور ہے؟
اسرائیلی حکام نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ حفاظتی پناہ گاہوں میں رہیں اور غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں۔ رات بھر اسرائیلی شہروں میں سائرن بجتے رہے اور فضا میں ہنگامی صورتحال کا سماں رہا۔
ایرانی حکام کے مطابق ایران پر حملہ کرنے والے 10 صیہونی طیارے تباہ کر دیئے گئے ہیں، جوابی حملے میں ایران نے اسرائیل کے ایٹمی اہداف کو بھی نشانہ بنایا، ساتھ ہی تیل کاذخیرہ بھی پھونک دیا گیا ہے۔
اسرائیل نے ہفتے اور اتوار کی شب ایران کے مختلف شہروں پر حملے کیے تھے، مگر ایران کا ایئر ڈیفنس سسٹم مکمل فعال تھا۔
مزید پڑھیں: اسرائیل ایران جنگ پر عالمی رہنماؤں کے ایک دوسرے سے رابطے جاری
ایران نے ان حملوں کو ناکام بنانے کادعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ایک گھنٹے کے دوران 10 اسرائیلی طیارے تباہ کیے ہیں، اسرائیل کی جانب سے یہ حملے ایران کی مختلف آئل ریفائریز پر کیے گئے تھے، ایران کی ایئر ڈیفنس نے اسرائیلی طیاروں کو لاک کرکے مارگرایا۔جس کی چند فوٹیجز بھی سامنے آگئی ہیں۔
ہفتے کی رات اسرائیل نے ہرمزگان،اصفہان، تبریز،بندر عباس، اور تہران پر حملے کیے، اسرائیلی طیاروں نے کرمانشاہ میں امام حسین فوجی اڈے کو بھی نشانہ بنایا ہے۔
مزید پڑھیں: حیفہ اوردیگرشہروں پرایرانی ہائپرسونک بیلیسٹک میزائلوں کی برسات،اسرائیل کو بھاری نقصان کا سامنا
جواب میں ایران نے حیفہ پورٹ ،ایسکلون سمیت نارتھ اسرائیل پر100 سے زائد ہائپر سونک بلیلسٹک میزائل داغ دیے، جس کے بعد اسرائیل میں سائرن بج اٹھے اور ہرجگہ افراتفری مچ گئی ۔
اسرائیل کے کئی شہر ایران کے جوابی حملے میں جل اٹھے، اس سلسلے میں فوٹیجز سامنے آرہی ہیں ۔ جس میں میزائلوں کی بارش دیکھی جاسکتی ہے ۔
اسرائیل پورٹ اور آئل ریفائنری پر ایرانی حملے کی فوٹیجز میں میزائل گرنے کے بعد شعلے بلند ہوتے دیکھے جاسکتے ہیں ۔ اسرائیل کے کئی علاقے دھماکوں سے گونجتے رہے، ہر طرف دھواں ہی دھواں اٹھتادکھائی دے رہاتھا۔
ایرانی حملوں کے نتیجے میں اسرائیل کے متعدد شہروں میں ہولناک آگ جلتی دیکھی جاسکتی ہے ۔ یہ وہ مناظر ہیں جس کا اسرائیلی شہری تصور بھی نہیں کرسکتے تھے۔ مگر ایران نے اسرائیل کے ایئر ڈیفنس سسٹم آئرن ڈوم کو مکمل ناکام ثابت کردیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News