Advertisement
Advertisement
Advertisement

شادمان ٹاؤن میں آئی ٹی پارک کا سنگِ بنیاد، مرتضیٰ وہاب کا جدید سہولیات فراہمی کا اعلان

Now Reading:

شادمان ٹاؤن میں آئی ٹی پارک کا سنگِ بنیاد، مرتضیٰ وہاب کا جدید سہولیات فراہمی کا اعلان
شادمان ٹاؤن میں آئی ٹی پارک کا سنگِ بنیاد، مرتضیٰ وہاب کا جدید سہولیات فراہمی کا اعلان

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد کے ہمراہ شادمان ٹاؤن، ڈسٹرکٹ سینٹرل میں ایک ایکڑ رقبے پر جدید آئی ٹی پارک کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

اس موقع پر جماعت اسلامی کے یو سی چیئرمین فرحان بھائی سمیت دیگر نمائندے بھی موجود تھے۔ میئر نے اعلان کیا کہ یہ منصوبہ اکتوبر 2025 کے آخر تک مکمل کر لیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: فاروق ستار بھائی سے میراکوئی اختلاف نہیں ہے، ہم کام کرنا چاہتے ہیں، مرتضیٰ وہاب

مرتضیٰ وہاب نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ اس آئی ٹی پارک کا مقصد نوجوانوں کو روزگار، سیکھنے اور ترقی کے مواقع دینا ہے۔ پارک میں لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے الگ الگ شعبے، فٹ سال فیسلٹی، کینٹین، واکنگ ٹریک اور بزرگوں کے لیے علیحدہ پارک بھی تعمیر کیا جائے گا۔ یہ منصوبہ بلاول بھٹو زرداری کے یوتھ ویژن کا حصہ ہے۔

میئر کراچی نے کہا کہ ماضی میں اس پلاٹ پر قبضے کی کوشش ہوئی لیکن یہاں کے لوگوں نے مزاحمت کر کے اس زمین کو بچایا۔ “میں ان تمام شہریوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے اس پارک کو چائنا کٹنگ سے محفوظ رکھا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ سیاسی نظریاتی اختلافات ہوتے رہتے ہیں، مگر ذاتی اختلافات کو ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دینا چاہیے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی دوسروں کو جمہوریت کا سبق دینے کے بجائے اپنے گریبان میں جھانکے، مرتضیٰ وہاب

مرتضیٰ وہاب نے اعلان کیا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی رواں مالی سال میں 28 ارب روپے انفرااسٹرکچر پر خرچ کرے گی، اور کے ایم سی کے پاس فنڈز موجود ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 7 جولائی کو پرانی سبزی منڈی پر کے فور منصوبے کی “آگمینٹیشن” کے لیے ٹینڈر ایوارڈ ہو چکا ہے، اور اس پر 77 ارب روپے مختص کیے جا چکے ہیں۔ 14 اگست کو حب ڈیم سے 100 ایم جی ڈی پانی کی نئی نہر کا افتتاح بھی متوقع ہے۔

ایم کیو ایم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ “وہ جو کہتے تھے کہ کراچی کے لیے 100 ارب لائیں گے، وہ کہاں ہیں؟ وفاق کو فنڈز دینا ہوں گے، لیکن لگتا ہے وفاق نے کراچی کو چھوڑ دیا ہے۔

مزید پڑھیں: ہم نہیں چاہتے ہم کسی کا حق مارے اور نہ کوئی ہمارا حق مارے، مرتضیٰ وہاب

Advertisement

انہوں نے اعلان کیا کہ اگلے دو سال کراچی میں ترقیاتی سال ہوں گے، اور کے ایم سی کے ڈیولپمنٹ فنڈز کو تمام 7 اضلاع، 25 ٹاؤنز اور 246 یوسیز میں بلاتفریق استعمال کیا جائے گا۔

میئر کراچی نے کہا کہ “ہم صرف اعلانات نہیں کرتے، کام بھی کرتے ہیں – اس آئی ٹی پارک کا سنگ بنیاد رکھ کر ہم نے عملی اقدامات کی ابتدا کر دی ہے، اور ان شاء اللہ وقت پر اس منصوبے کو مکمل کر کے نوجوانوں کے سپرد کریں گے۔”

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوا مزید کتنا اضافہ؟
سانگھڑ: پسند کی شادی کرنے پر شوہر قتل، لڑکی اغوا، تین افراد زخمی
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر غور
پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشقیں "دوستریم–5" جاری
لیاقت علی خان کی دیانت اور جمہوری اصول آج بھی قوم کیلئے مشعلِ راہ ہیں، صدر مملکت
بطور قوم ہمیں غذائی تحفظ اور موسمیاتی چیلنجز کے مقابلے کے لیے متحد ہونا ہوگا، وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر