Advertisement
Advertisement
Advertisement

لیجنڈز لیگ کا شیر فائنل سے باہر

Now Reading:

لیجنڈز لیگ کا شیر فائنل سے باہر
لیجنڈز لیگ کا شیر فائنل سے باہر، پاکستان آج شاہد آفریدی کے بغیر جنوبی افریقہ سے ٹکرائے گا

لیجنڈز لیگ کا شیر مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (WCL) 2025 کے فائنل سے باہر ہوگئے ہیں۔

پاکستان چیمپئنز کے مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے لیجنڈز لیگ کے فائنل میچ سے انجری کے باعث دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ جس کے بعد آج پاکستان چیمپئنز شاہد آفریدی کے بغیر ایجبسٹن میں جنوبی افریقہ کے خلاف فائنل کھیلیں گے۔

شاہد آفریدی نے مانچسٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تصدیق کی کہ ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے، جس کے باعث وہ فائنل میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ بھارت سے ہوتا تو شاید وہ درد برداشت کر کے کھیلنے کی کوشش کرتے، مگر صحت اولین ترجیح ہے۔

مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کو تینوں شعبے میں پرفارمنس دکھانی ہوگی، شاہد آفریدی

شاہد آفریدی نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں لڑکوں کو ہمیشہ یاد دلاتا ہوں کہ وہ پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ یہ جرسی ہمارا فخر ہے اور یہاں کوئی کمرشل لیگ نہیں ہو رہی، ہم قومی وقار کے لیے کھیل رہے ہیں۔

Advertisement

پاکستان چیمپئنز نے گروپ اسٹیج میں ناقابلِ شکست رہتے ہوئے سیمی فائنل میں بھارت چیمپئنز کے فورفیٹ کے بعد فائنل میں جگہ بنائی۔ آفریدی نے ٹیم کے عزم اور کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہر کھلاڑی اس ذمہ داری کو محسوس کرتا ہے کہ وہ پاکستان کے لیے کھیل رہا ہے۔

ایجبسٹن میں ہونے والے فائنل میچ کے دوران اگرچہ شاہد آفریدی میدان میں موجود نہیں ہوں گے، لیکن ان کا تجربہ، قیادت اور حوصلہ افزائی ٹیم کا حوصلہ بلند رکھے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے پر آسٹریلین کھلاڑی بھارتی ٹیم کا مذاق اڑانے لگے، ویڈیو وائرل
نعمان علی نے تین بار 10 وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا، لیجنڈ عبدالقادر کا 37 سال پرانا ریکارڈ بھی پاش پاش
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر