
لندن: امریکی کمپنی Waymo نے اعلان کیا ہے کہ اس کی ڈرائیور لیس (خودکار) ٹیکسی سروس 2026 سے لندن کی سڑکوں پر اپنا پہلا یورپی آپریشن شروع کرے گی۔
ابتدائی مرحلے میں گاڑیوں میں تربیت یافتہ انسانی ماہرین موجود ہوں گے تاکہ محفوظ اور مؤثر ٹیسٹنگ ممکن ہو سکے۔
Waymo جو گوگل کے خودکار گاڑیوں کے پروگرام سے جنم لینے والی کمپنی ہے اور Alphabet Inc. کے تحت کام کرتی ہے، نے کہا ہے کہ اس کی گاڑیاں چند ہفتوں میں لندن پہنچنا شروع ہو جائیں گی۔
ٹیسٹنگ مرحلے کے دوران انسانی ماہرین گاڑیوں میں موجود ہوں گے تاکہ سسٹم کی جانچ کی جا سکے۔
کمپنی نے یہ بھی بتایا کہ وہ برطانیہ کے محکمہ ٹرانسپورٹ اور ٹرانسپورٹ فار لندن کے ساتھ مل کر مکمل قانونی منظوری کے مراحل طے کرے گی تاکہ مستقبل میں مکمل طور پر خودکار ٹیکسی سروس عوام کے لیے دستیاب ہو۔
Waymo کی شریک چیف ایگزیکٹو ٹیکیڈرا ماواکانا نے کہا کہ ہم نے یہ ثابت کیا ہے کہ خودکار ٹیکسی سروسز کو ذمے داری سے کس طرح پھیلایا جا سکتا ہے، اور ہم اس ٹیکنالوجی کے فوائد کو برطانیہ تک وسعت دینے کے لیے پُرجوش ہیں۔
برطانیہ کی ٹرانسپورٹ سیکریٹری ہیڈی الیگزینڈر نے اس پیش رفت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ خودکار گاڑیوں کا شعبہ قابل رسائی ٹرانسپورٹ کے نئے مواقع، روزگار، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی میں قیادت کا ذریعہ بنے گا۔
Waymo کی یہ توسیع 2019 میں آکسفورڈ میں اس کے پہلے یورپی انجینیئرنگ مرکز کے قیام کے بعد سامنے آئی ہے۔ کمپنی جاپان کے شہر ٹوکیو میں بھی جگوار لینڈ روور کی الیکٹرک گاڑیوں کے ذریعے خدمات کا آغاز کر رہی ہے۔
Waymo کے مطابق، اس نے 2020 سے اب تک امریکہ میں 1 کروڑ سے زائد مسافر سفر مکمل کرائے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News