Advertisement
Advertisement
Advertisement

برطانوی شہزادہ جارج 6برس کےہوگئے

Now Reading:

برطانوی شہزادہ جارج 6برس کےہوگئے

برطانوی شہزادہ پرنس ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کےبڑے بیٹےشہزادہ جارج الیگزینڈرلوئی 6برس کے ہوگئے۔ چھٹی سالگرہ کے موقع پرشاہی محل نے نئی تصاویر جاری کردیں۔

برطانوی میڈیاکےمطابق شاہی محل کنسنگٹن پیلس کی جانب سےشہزادہ جارج کی چھٹی سالگرہ کے موقع پرجاری نئی تصاویران کی والدہ شہزادی کیٹ مڈلٹن نےکھینچیں ہیں۔

برطانیہ کے مستقبل کے تاجدارشہزدہ جارج اپنی نئی تصاویر میں ہنستے مسکراتے ہوئےشاہی باغ میں کھیلتےنظرآرہے ہیں۔ شہزادہ جارج نے سفید ٹی شرٹ زیب تن کی ہوئی ہے۔

شاہی محل کی جانب سےسماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹویٹرپرجاری پیغام میں کہاگیاہےکہ شہزادہ جارج کی نئی تصاویران کی سالگرہ کی مناسبت سےلی گئیں، شہزادہ جارج کیلئےمحبت بھرےپیغامات پرسب کاشکریہ اداکرتےہیں۔

شہزادہ جارج کی پیدائش کے بعدسے پرنس ولیم اور کیٹ مدلٹن کےبچوں کی سالگرہ پرتصاویرجاری کرناشاہی محل کی روایت بن چکا ہے۔

شہزادہ جارج اپنے داداشہزادہ چارلس اور والدشہزادہ ولیم کے بعدشاہی تخت کیلئےتیسرےنمبرپرامیدوارہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
مکھیاں دور، گائے پُرسکون؛ انوکھا نوبل انعام، جاپانی محققین کے نام
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر