Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کچھ نیا کرنے کی آخری کوشش میں ناکام اور مایوس کن سیزن

Now Reading:

کچھ نیا کرنے کی آخری کوشش میں ناکام اور مایوس کن سیزن

ڈائنسٹی ریبوٹ کا پانچوں سیزن نسل اور جنس کے مسائل پر حساسیت کے حوالے سے یاد رکھے جائیں گے

الوداعی لمحات کچھ کڑوے و میٹھے اور کٹھن ہوتے ہیں۔ تاہم، ڈائنسٹی کا آخری سیزن اس مفروضے کی تردید کرتا دکھائی دیتا ہے۔ وہ ناظرین جو 22 اقساط پر مشتمل پانچویں سیزن کو دیکھنے میں وقت لگانے کے لیے تیار ہیں شاید کسی وقت کیرینگٹن خاندان اور ان کے نہ ختم ہونے والی شرارتوں کو شدت سے الوداع کرنا چاہیں۔ یہ، یقیناً، ایک متوقع ردعمل ہے کیونکہ سیریز نے ہمیشہ توقعات پر پورا اترنے کے لیے جدوجہد کی ہے۔

جب کچھ سال پہلے ڈائنسٹی ریبوٹ منظر عام پر آیا، تو اسے 1980ء کی دہائی کے اصل سلسلہ وار گھریلو ڈرامے کی ایک بہتر شکل قرار دیا گیا۔ اگرچہ تخلیق کاروں نے اصل سیریز میں موجود خامیوں کو دور کرنے کی مخلصانہ کوشش کی، لیکن وہ اس یادگار ڈرامے کو واپس نہیں لا سکے جس نے ناظرین کو 1980ء کی دہائی کے اس گھریلو ڈرامے میں مصروف رکھا۔ بے ہودہ سازشوں اور تیز ڈرامائی تصادم کے پانچ سیزن کے دوران، ناظرین نے شاذ و نادر ہی کسی ایسی چیز کا مشاہدہ کیا ہو جو انہوں نے پہلے نہ دیکھی تھی۔ اس کے بجائے، آزمودہ استعارات کو لاپرواہی سے ترک کر کے نئی شکل دی گئی اور مضحکہ خیز کہانی کو ایک پریشان کن باقاعدگی کے ساتھ آگے بڑھایا گیا۔

چاہے جیسا بھی ہو، اصلیت وہ گمشدہ جزو نہیں ہے جو سیریز کو اس کی قدرتی انجام سے بچا سکتا تھا۔ شروع سے ہی، ڈائنسٹی ریبوٹ نے قدرتی اختراع کی ایک بڑی خوراک سے فائدہ اٹھایا اور یہاں تک کہ نامعلوم خطوں کی طرف قدم بڑھایا ہے۔ یہ مسئلہ سیریز کی طرف سے ذیلی کہانیوں پر بہت زیادہ زور دینے سے پیدا ہوا، جو اس کے ناقص اور گھمبیر بیانیے میں بہت زیادہ شامل کی گئی ہیں۔

اس طرح کے مسائل اس وقت پیدا ہوتے ہیں جب کسی سیریز میں بہت بڑی کاسٹ ہوتی ہے جس کے لیے اسکرین کے قیمتی وقت کو استعمال کرنا پڑتا ہے۔ ناظرین کے لیے ہر کردار میں اپنی دلچسپی کو برقرار رکھنا مشکل ہوتا ہے۔ وہ ایسے کرداروں کے ساتھ ایک جذباتی تعلق استوار کرتے ہیں جنہیں وہ دلچسپ محسوس کرتے ہیں اور ایسے مناظر کی طرف متوجہ ہوتے ہیں جن میں ایسی ذیلی کہانیاں نمایاں ہوتی ہیں جن کی انہیں کوئی پرواہ نہیں ہوتی۔

Advertisement

ڈائنسٹی کا پانچواں سیزن بھی ایسی ہی پریشانی کا شکار ہے۔ ہر 42 منٹ طویل قسط غیر اہم کرداروں کا ایک وقتی دستہ سامنے لاتی ہے جو ناظرین کی توجہ حاصل کرلیتے ہیں۔ اختلاف کرنے والوں کو یہ بحث کرنے کی ترغیب دی جا سکتی ہے کہ یہ کردار ناظرین کی توجہ سیریز کی مرکزی بنیاد سے ہٹاتے ہیں۔ لیکن بے ہودہ سازشوں کے اتنے سیزنز کے بعد، یہ بتانا مشکل ہے کہ اس سیریز کی بنیادی کہانی کیا ہے۔

اگرچہ گھریلو ڈرامے تیز رفتاری سے ایک بنیاد سے دوسری کی طرف بڑھتے ہیں، وہاں ہمیشہ ایک مرکزی کردار یا تنازعہ ہوتا ہے جو ناظرین کی دلچسپی کو برقرار رکھتا ہے۔ اصل ڈائنسٹی میں، الیکسس، کرسٹل اور بلیک کے درمیان ابلتے ہوئے تنازعات وہ ایندھن تھے جو اس انجن کو چلاتے رہے۔ جبکہ ریبوٹ میں، شو کا ڈرامائی مرکز کافی حد تک ہل گیا ہے۔ ایک موقع پر، فیلون (الزبتھ ایگن گلیز) اور اس کی حرکات اکیلے ہی شو کو ایک ساتھ تھامے ہوئے تھے۔ اب بھی، ڈائنسٹی کے شائقین کی اکثریت اس شو کو دیکھتی ہے کیونکہ وہ فیلون کے اگلے ذاتی یا پیشہ ورانہ اقدام کے بارے میں متجسس ہیں۔ تاہم، کیرنگٹن کی وارث کو اب بھی بے معنی کرداروں کے ایک رنگ برنگے عملے کے خلاف ںاظرین کی توجہ حاصل کرنے کے لیے مقابلہ کرنا پڑتا ہے جسے بہت پہلے ختم کر دیا جانا چاہیے تھا۔ مرکزی توجہ کے بغیر، یہ سیریز لڑکھڑا جاتی ہے اور واضع طور پر اپنی کشش کھو دیتی ہے۔

ڈائنسٹی کے چوتھے سیزن کا اختتام گولیاں چلنے کے ایک واقعے کے ساتھ ہوا جو تباہ کن سے کم نہیں تھا۔ ناظرین کو توقع تھی کہ نیا سیزن اسی طرح کے افراتفری والے نوٹ پر شروع ہوگا۔ اس کے بجائے، ان میں سے بہت سے لوگ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ پہلی قسط پچھلے سیزن میں آنے والے طوفانوں سے بے نیاز ہے۔ فیلون کے کوما میں جانے کے بعد سیریز کا موڈ تیزی سے بدل جاتا ہے۔ اس کی لمحہ بہ لمحہ غیر موجودگی سیریز میں اچانک کمی لاتی ہے اور اس بات کی واضح یاد دہانی کے طور پر کام کرتی ہے کہ وہ سیریز کی کامیابی کے لیے کتنی اہم ہے۔ جب وہ صحت یاب ہو جاتی ہے، ڈائنسٹی اپنے معمول کے راستے پر واپس آجاتا ہے جہاں واقعات نہ تو سرگوشی کا باعث بنتے ہیں اور نہ ہی کسی دھماکے کا۔ اس موقع پر معمولی مسائل چند راگ ضرور چھیڑتے ہیں مگر وہ بھی دلچسپی میں کوئی خاص اضافہ نہیں کرتے۔ کاروباری معاملات میں پریشانیاں، ذاتی تنازعات کو جنم دیتی ہیں۔ اس کے باوجود، ناظرین کے ان پیش رفتوں سے متاثر ہونے کا امکان نظر نہیں آتا۔ بہر حال، ذاتی دشمنی اور قبضے کے خوف کے بغیر ڈائنسٹی سیریز کو دیکھنے کا مزہ بھی ادھورا ہے۔ ہر چند اقساط کے بعد، ایک غیر واضح بلندی پر پہنچ جاتا ہے اور سیریز کی رفتار بڑھ جاتی ہے، حالانکہ اسے نسبتاً آسانی کے ساتھ، کردار کے دوہرے رخ سے پیدا ہونے والی الجھن سے، کہانی کو آگے بڑھانے کے لیے استعمال کیا جاسکتا تھا۔ بھولے ہوئے لیکن پریشان کن کیرنگٹن چچا کی آمد بھی متوقع اثر نہیں ڈال سکی۔ کسی بھی ایسی صورتحال کو ختم کرنے کے لیے کہانی میں ایسی سہولتیں ڈالی جاتی ہیں جو تخلیق کاروں کو تکلیف دہ یا مشکل لگتی ہیں۔ دوسری صورتوں میں، ناظرین کی توجہ ہٹانے کے لیے زبردستی کے کاروباری تنازعات اور خواتین کی لڑائیوں کا استعمال کیا گیا ہے۔

ڈائنسٹی کے پانچویں سیزن کے کچھ یادگار لمحات وہ ہیں جو تمام اہم کاروباری تنازعات سے الگ ہیں۔ لیام رڈلے کا ایک کامیاب مصنف، جو اب کہانی کو آگے بڑھانے کے لیے نئے خیالات کی کمی دوچار ہیں، اپنے استاد کے ناول کو نقل کرنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ امینڈا کی محبت کی زندگی کے ساتھ ساتھ ایک محنتی وکیل کے طور پر کام کرنے کے بعد خود کو کیرنگٹن کے وارث کے طور پر دوبارہ وجود میں لانے کی ان کی کوششیں بھی اتنی ہی کمزور ہیں۔ ان کرداروں میں نشوونما کے لیے زرخیز زمین موجود تھی اگر تخلیق کار ڈائنسٹی ریبوٹ کے کرداروں کے ساتھ کچھ نیا کرنے پر غور کر رہے تھے، تو انہیں لیام اور امینڈا پر مزید محنت کرنی چاہیے تھی۔

ڈائنسٹی کا پانچواں سیزن کچھ نیا کرنے کی آخری کوشش میں ناکام نظر آتا ہے۔ شو کی تال کافی مستقل رہتی ہے اور مزید سیزن آنے کی امید پیدا کرتی ہے۔ تاہم، آخری قسط، سیریز کے اب تک کے رجحان کے اعتبار سے، ایک بے ضابطگی ہے کیونکہ یہ سیریز کو اس کی کمزوری سے باہر نکالتی ہے اور اسے تیز کر دیتی ہے، اگرچہ مکمل طور پر تسلی بخش نہیں، تب بھی بہرحال سیزن کو اپنے انجام کی طرف لے جا تی ہے۔ زیادہ تر ناظرین کے لیے، آخری قسط میں ایک خواب جیسا معیار ہے۔ کیرنگٹن کا بھائی آخر کار اپنے کئے کی سزا پا لیتا ہے جبکہ دوسرا بھائی پریشانیوں کے سائے سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوجاتا ہے۔ اگرچہ کسی حد تک متضاد، آخری قسط سے پتہ چلتا ہے کہ شو کے تخلیق کار ہمیشہ جانتے تھے کہ اس کی متزلزل کہانی کو کیسے پٹری پر لایا جائے، لیکن وہ اپنی اس صلاحیت کو استعمال کرنے سے قاصر تھے۔

درحقیقت، پانچ حصوں کی سیریز کو اصل گھریلو ڈرامے کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ شک کرنے والے یہ دعوٰی کرنے میں جلدی کر سکتے ہیں کہ سیریز پرانے زمانے کے گھریلو ڈرامے کو دوبارہ شروع کرنے کے خطرات کی زندہ مثال ہے۔ تاہم، ڈائنسٹی ریبوٹ کی خوبیوں کو اتنی آسانی سے پس پشت نہیں ڈالا جا سکتا۔ ڈائنسٹی ریبوٹ کے پانچ سیزنز کو نسل اور جنس کے مسائل کے بارے میں ان کی حساسیت کے لیے یاد رکھا جائے گا، یہ اس کا ایک اہم جزو ہے جس نے ایک کلاسک ڈرامے کو جدید ناظرین کے لیے زیادہ قابل قبول بنایا۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی ایم ایف کے پاس جانا ناکامی کی علامت ہے، شاہد خاقان عباسی
ورلڈ اکنامک فورم، وزیر اعظم کی امیر کویت سے ملاقات
بطور وزیر اعظم میں نے 58-2 بی کا خاتمہ کیا، یوسف رضا گیلانی
چینی برآمد کرنے کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے، شوگر ملز ایسوسی ایشن
مولانا فضل الرحمان کا ذمہ داران سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب
کالی چائے کے ٹیکس چھوٹ کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر