Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہیش موو اور پاک گروپ آف کمپنیز نے معاہدے پر دستخط کر دیئے

Now Reading:

ہیش موو اور پاک گروپ آف کمپنیز نے معاہدے پر دستخط کر دیئے

ہیش موو اور پاک گروپ آف کمپنیز نے جیا بگہ ڈرائی پورٹ کی ریل کارگو بکنگ اور ڈرائی پورٹ سروسز کو ڈیجیٹلائز کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہیش موو مشرق وسطیٰ، افریقہ اور پاکستان (ایم ای اے پی)  خطے میں بزنس ٹو بزنس(بی ٹو بی) لاجسٹک پلیٹ فارم ہے، جب کہ پاک گروپ آف کمپنیز پاکستان میں لاجسٹک گروپس میں سے ایک ہے۔

اس موقع پرپیر12 ستمبرکوپرل کانٹینٹل ہوٹل، لاہورمیں ایک افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تجربہ کارلاجسٹک ماہرین، کمپنی کے سربراہان اورممتاز سیاسی قیادت نے اس تقریب میں شرکت کی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسراورہیش موو کے شریک بانی سرفرازعالم نےاس موقع پرکلیدی خطاب کیا۔

جیا بگہ بندرگاہ ڈرائی پورٹ مقامی اور بین الاقوامی طور پر صارفین کو اپنے بانڈڈ یا نان بانڈڈ کارگو کو منتقل کرنے کی اجازت دیتی ہے۔ نیشنل لاجسٹکس سیل (این ایل سی) کے منظور شدہ گودام ڈرائی پورٹ کے اندر موجود ہیں، جوپنجاب کے اس اہم تجارتی مرکزکی حیثیت کو سپورٹ کرتے ہیں۔

Advertisement

اس کے علاوہ اسٹریٹجک محل وقوع اورسڑک کی وسیع سہولیات اسے تمام کارگو اقسام کے لیے ایک مثالی تقسیم کا مرکز بناتی ہیں۔

ہیش مو ریل کارگو میں ڈیجیٹلائزیشن، اورآخری صارف کے لیے حقیقی قدر پیدا کر کے اینڈ ٹو اینڈ لاجسٹکس انڈسٹری کو تبدیل کر رہا ہے، جو پاکستان کے مستقبل کے لیے ایک بہت بڑا اقدام ہے۔

پاک گروپ آف کمپنیز قابل اوراپنی مرضی کے مطابق شپنگ سروسز، ریل کارگو سروسز، ڈرائی پورٹ سروسز، روڈ فریٹ، گودام کی مکمل رینج لانے میں مہارت رکھتا ہے۔

ہیش مو دبئی میں قائم ایک ٹیکنالوجی کمپنی ہے جس نے ایک اسمارٹ لاجسٹکس منڈی متعارف کرائی ہے جو شپرزاورلاجسٹکس فراہم کنندگان کو منسلک کرتا ہے تاکہ عالمی، ملٹی موڈل، اینڈ ٹواینڈ لاجسٹکس لین دین میں بغیر کسی رکاوٹ کے سامان کی ترسیل کو آسان بنا سکے۔

ہیش مو لاجسٹکس مارکیٹ صارفین کو شپمنٹ تلاش کرنے، بک کرنے، قیمتیں اور پیشکشیں دیکھنے، متعدد لاجسٹکس فراہم کنندگان میں ریئل ٹائم میں سامان کی نگرانی اور ٹریک کرنے کی اجازت دیتی ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی ایم ایف کے پاس جانا ناکامی کی علامت ہے، شاہد خاقان عباسی
ورلڈ اکنامک فورم، وزیر اعظم کی امیر کویت سے ملاقات
بطور وزیر اعظم میں نے 58-2 بی کا خاتمہ کیا، یوسف رضا گیلانی
چینی برآمد کرنے کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے، شوگر ملز ایسوسی ایشن
مولانا فضل الرحمان کا ذمہ داران سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب
کالی چائے کے ٹیکس چھوٹ کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر