Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

فارمولا1 کے بلاک بسٹر 2023 شیڈول کا اعلان

Now Reading:

فارمولا1 کے بلاک بسٹر 2023 شیڈول کا اعلان

فارمولا ون 2023ء میں 6 اسپرنٹ ریسز کا انعقاد کرے گا  جس کے بعد اس فارمیٹ میں ریسوں کی تعداد دگنی ہوجائے گی، جوگزشتہ دو سیزن میں گراں پری ویک اینڈز میں مقبول اضافہ ثابت ہوا ہے۔

فارمولا ون نے کہا کہ ہفتے کو ہونے والی 100 کلومیٹر کی ریس  کی میزبانی کون سے سرکٹس کریں گے، اس کا تعین ہونا باقی ہے۔

سلورسٹون، مونزا اور انٹر لاگوس  نے پچھلے سال کیلنڈر پر پہلی بار نمودار  ہوتے ہی اسپرنٹ ریس  کی میزبانی کی ، امولا اور آسٹریا کے ریڈ بل رِنگ سرکٹ کے بعد انٹرلاگوس بھی اسپرنٹ ریس کا میزبان بنا۔

کھیل کی گورننگ باڈی، ایف آئی اے کے صدر محمد بن سلیم نے کہا، “اسپرنٹ سیشن ریس ویک اینڈ فارمیٹ  کی دل چسپی بڑھاتے ہیں اور یہ پچھلے دو سیزن میں مقبول ثابت ہوئے ہیں۔”

انہوں نے مزید کہا، “مجھے یقین ہے کہ یہ مثبت رجحان جاری رہے گا اور مجھے خوشی ہے کہ ورلڈ موٹر اسپورٹ کونسل نے ان )اسپرنٹ ایونٹس ( کو جاری  رکھنے کی منظوری دے دی ہے۔”

Advertisement

F1 کے سربراہ اسٹیفنو ڈومینیکلی اس فارمیٹ کی توسیع میں اضافے پر اتنے ہی پرجوش تھے جس کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ اس سے فارمولا ون میں ایک نئی جہت کا اضافہ ہوگیا ہے۔

اسپرنٹ ویک اینڈ پر، کوالیفائنگ رائونڈ  کوجمعہ کے دن پر منتقل  کر دیا جاتا ہے، جس میں ہفتہ کی ریس کا آخری آرڈر 24 گھنٹے بعد گراں پری کے لیے  گرڈ تشکیل دیتا ہے۔

اس سیزن میں اسپرنٹ کے پوائنٹس سسٹم کو بہتر بنایا گیا تھا، جس میں ٹاپ تھری ہوم بالترتیب آٹھ، سات اور چھ پوائنٹس حاصل کر کے آٹھویں پوزیشن کے لیے ایک ایک پوائنٹ نیچے آ گئے۔

ڈومینیکلی نے کہا کہ ، “اسپرنٹ ایونٹ میں تین روز تک مقابلے جاری رہیں گے، جس میں ڈرائیورز جمعہ  کے دن کے  آغاز سے اتوار کو ہونے والے مرکزی ایونٹ تک ایک دوسرے سے آگے بڑھ جانے کی سخت جدوجہد کرتے ہیں ، جس سے اختتام ہفتہ پر سنسنی اور جوش و خروش میں بہت اضافہ ہوجاتا ہے۔ “

انہوں نے مزید کہا کہ “شائقین، ٹیموں، پروموٹرز اور شراکت داروں کی جانب سے  ردعمل )فیڈ بیک( بہت مثبت رہا ہے۔”

اپریل میں امولا کی ایمیلیا روماگنا گراں پری میں ورلڈ چیمپیئن اور رن اوے  سیریز کے لیڈر میکس ورسٹاپن نے ہفتے کے آخر میں پوائنٹس کا جیک پاٹ حاصل کیا، اور سپرنٹ، گراں پری جیتے اور ٹریک کو کم ترین وقت میں مکمل کرنے کے بعد 34 پوائنٹس کے ساتھ سامنے آئے۔

Advertisement

لاس ویگاس کی شمولیت تصدیق سے مشروط

اگرچہ لاس ویگاس کا تازہ ترین عارضی اضافہ ریسنگ مقابلے میں مزید سنسنی پیدا کرتا ہے کیونکہ ریس کی عالمی تقسیم میں تبدیلی جاری ہے۔

فارمولا ون نے حال ہی میں اعلان کردہ 2023ء کے شیڈول میں لاس ویگاس میں پہلی ریس کو عارضی طور پر شامل کیا، جس  کے بعد ریس  کی کل تعداد 24 ہو گئی۔

سیزن 5 مارچ کو بحرین میں شروع ہوگا اور نو ماہ بعد 26 نومبر کو ابوظہبی میں ختم ہوگا۔

لاس ویگاس اختتامی راؤنڈ ہو گا کیونکہ اس سیزن میں میامی کے شیڈول میں شامل ہونے کے بعد فارمولا ون تیزی سے  امریکا میں تیسری ریس کا اضافہ کر رہا ہے۔

Advertisement

لاس ویگاس ریس ” توثیق” یا موٹر اسپورٹس گورننگ باڈی ایف آئی اے کی طرف سے سرکٹ کی باضابطہ منظوری سے مشروط ہے۔

چینی گراں پری، جو آخری بار 2019ء میں ہوئی تھی، لوسیل میں قطر گراں پری کی طرح دوبارہ شروع ہورہی ہے، جس کا 2021 میں آغازہوا تھا لیکن اس سال یہ ایونٹ منعقد نہیں کیا جارہا۔

فرنچ گراں پر، سب سے قدیم گراں پری ہے جو پہلی بار 1906ء میں ہوئی تھی، اسے چھوڑ دیا گیا ہے۔ لی کاسٹیلیٹ  میں واپسی سے قبل 2009ء اور 2017ء کے درمیانی عرصے میں بھی اس کا انعقاد نہیں ہوا تھا۔

یوکرین پر روسی حملے کے بعد اس برس  نہ ہونے والی  سوچی گراں پری کا بھی دوبارہ انعقاد نہیں ہوا۔

خطرے میں سمجھی جانے والی دو ریسیں – بیلجیئم اور موناکو – کو برقرار رکھا گیا ہے۔

فارمولا ون کے صدراسٹیفانو ڈومینیکلی نے کہا، “فارمولا 1  کے پاس ریس کی میزبانی کی بے مثال مانگ ہے اور یہ ضروری ہے کہ ہم پورے کھیل کے لیے توازن کو درست رکھیں۔”

Advertisement

ریس کے مقابلوں کی عالمی تقسیم بدلتی رہتی ہے۔ یورپ میں نو، ایشیا میں آٹھ، شمالی امریکہ میں چار اور جنوبی امریکہ اور آسٹریلیا میں ایک ایک ایونٹ   منعقد ہوتا ہے۔

محمد بن سلیم ایف آئی اے کے صدر نے کہا، “2023 FIA فارمولا ورلڈ ون چیمپئن شپ کیلنڈر پر 24 ریسوں کی موجودگی عالمی سطح پر کھیل کی ترقی اور اس کی مقبولیت کا ثبوت ہے۔‘‘

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چیئرمین پیپلزپارٹی کا خیبرپختونخوا اورپنجاب کےگورنرز کی نامزدگی کا اعلان
ایف آئی اےسائبر کرائم انویسٹی گیشن ونگ کے اختیارات ختم کر دیے گئے
چارے کی خریداری میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کا اسکینڈل سامنے آ گیا
صدرمملکت آصف زرداری نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی
اسٹیبلشمنٹ پی ٹی آئی سے رابطہ نہیں کرے گی، قمر زمان کائرہ
سابق وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی لیگی رہنما حنیف عباسی کو فارم 47 کی دھمکی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر