Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ایس ایل کا دھماکے دار آغاز

Now Reading:

پی ایس ایل کا دھماکے دار آغاز

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) مایوسی کے ویران صحرا میں وہ نخلستان دکھائی دیتی ہے جب ملک زیادہ ٹیکسوں اور بڑھتی ہوئی مہنگائی سے نمٹنے کے لیے جدوجہد کر رہا ہے، اور مایوسی نے خوشی کے لیے کچھ نہیں چھوڑا ہے۔

کچھ لوگ اعتراض کر سکتے ہیں اور کہہ سکتے ہیں کہ یہ دراصل نخلستان سے زیادہ ایک سراب ہے۔ معاملہ کچھ بھی ہو، یہ خوشی پاکستانیوں (یا کم از کم وہ لوگ جو کرکٹ میں دلچسپی رکھتے ہیں) کی توجہ اپنے ملک کے سیاسی، سماجی اور اقتصادی ماحول کی تاریکیوں سے ہٹا رہا ہے۔

اگرچہ افتتاحی تقریب میں کچھ کمزوریاں تھیں اور اس سے وابستہ توقعات کے مطابق نہیں تھی مگر حقیقت یہ ہے کہ پہلے دو میچز واقعی سنسنی خیز تھے جنہوں نے آغاز سے ہی رفتار کو بڑھانے میں مدد کی ہے۔

رقص ناقص تھا اور مناسب کوریوگرافی کا فقدان تھا، یا رقص کی صلاحیت ناکافی تھی۔ شاید ریہرسل کے لیے وقت کم تھا، کیونکہ کم از کم ایک گروپ تو ایسا لگا جیسے کسی گلی محلے سے بلایا گیا ہو۔

شاید اس کا مقصد گلی محلے کے کرداروں کی عکاسی کرنا تھا، اور ایسا پہلے بھی کیا جا چکا ہے، اس کی شروعات افسانوی (اور آنجہانی) مائیکل جیکسن نے کی تھی۔ پھر بھی، جب یہ مؤثر طریقے سے نہیں کیا جاتا ہے، تو مختلف جوڑیاں آپس میں گھل مل نہیں پاتی ہیں، جیسا کہ اس معاملے میں مشاہدہ ہوا۔

Advertisement

اور جب کہ ایچ بی ایل کے صدر اور سی ای او (مقابلے کے پرائمری اسپانسر)، جناب محمد اورنگزیب، جہاں ایک جانب غیر معمولی تقریر کے ساتھ پراعتماد، پختہ اور پریقین نظر آئے، وہیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین نے افسوس کے ساتھ ہنگامہ خیز اور عوامیت پسند نظر آنے کا انتخاب کیا، جو اس عہدے سے مطابقت نہیں رکھتا۔

نجم سیٹھی پہلے سے تیار نہ ہونے کی صورت میں بھی اچھی طرح سے تیار کی گئی اس تقریر میں خود کو روک سکتے تھے، ان کے لیے یہ طریقہ اختیار کرنا زیادہ سمجھداری کی بات ہوتی۔

یہ کسی بچے کی سالگرہ کی تقریب نہیں تھی، پھر بھی بہرحال یہ کوئی اس قدر سنجیدہ تقریب بھی نہیں تھی۔ ایونٹ کے تخلیق کار فیفا کی افتتاحی تقریب سے ایک اشارہ لے سکتے تھے جو کم دلکش تھی لیکن اس کا ایک فلسفہ اور مقصد تھا۔

بے شک، چھوٹے پیمانے پر کریں، لیکن سوچ سمجھ کر کریں۔ مجھے صرف ایک چیز یاد رہی کہ آئمہ بیگ نے قومی ترانہ کتنے جذبے سے گایا اور شاید انہوں نے معیار اتنا بلند کر دیا کہ اس کے بعد آنے والی ہر چیز ناکافی محسوس ہوئی۔

مرفی کے قانون کے مطابق اگر کوئی چیز ناکام ہونے والی ہے، تو وہ ضرور ہو گی۔ اور تقریب کا بدقسمتی سے اس سے زیادہ خراب اختتام اور کیا ہوتا کہ لائٹ ٹاورز میں سے ایک میں آتشبازی کی وجہ سے آگ لگ گئی۔

دیکھیں، یہ واضح طور پر اسٹیڈیم کی چھت سے ہونے والی ایک غلطی تھی اور اس کے ہونے کا امکان بے حد کم تھا۔ جو کچھ ہوا اس کے لیے کوئی بھی ذمہ دار نہیں ہے۔ یہ صرف ایک عجیب و غریب واقعہ تھا۔لیکن اسے بہتر طریقے سے منظم نہ کیا جانا کوئی حادثہ نہیں تھا۔ ٹاس مقررہ وقت پر کیوں نہیں ہوا، اس بات کا کوئی سرکاری اعلان یا پریس ریلیز نہیں جاری کی گئی، اس لیے اسٹیڈیم کے باہر بیٹھے تماشائیوں کو اس کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔ افتتاحی تقریب بغیر کسی معقول وجہ کے آدھا گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوئی۔

Advertisement

اس وجہ کا انکشاف ٹوئٹر کے ذریعے ہوا، جس پر ٹاور کی تصاویر پوسٹ ہوئیں جن میں بلب کی جگہ پر معمولی آگ لگی نظر آئی جسے فائر ڈیپارٹمنٹ نے بجھایا۔ اس کے باوجود، جب ہم اور کرک انفو کے ساتھ آفیشل براڈکاسٹرز ٹاس کا انتظار کر رہے تھے تو ٹوئٹر پر کپتانوں کی تصویر نے سب کو حیران کر دیا جس میں وہ سکہ اچھالتے نظر آئے۔

ممکنہ طور پر اس کی صرف ایک ہی وضاحت یہ ہو سکتی ہے کہ جب ٹاور میں آگ لگ گئی تو براڈکاسٹ وین چلانے والے جنریٹرز کو احتیاط کے طور پر بند کر دیا گیا ہو گا اور ٹاس کے وقت تک وہ دوبارہ چلائے نہیں جاسکے ہوں گے۔

بہر حال، ہم پہلے میچ میں پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی حکمت عملی کے ساتھ غلط ہونے والی ہر چیز کے آثار دیکھ سکتے ہیں۔ یہ لاہور قلندرز کے خلاف ملتان کے ہدف کے تعاقب کے دوران ہوا، اور یہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف تیسرے میچ میں دوبارہ ہوا۔

پہلا میچ ایسا تھا جسے ہدف کا تعاقب کرنے والی ٹیم کو جیتنا چاہیے تھا لیکن ایک بار پھر اوپنرز (جن میں سے ایک رضوان تھے جو پاکستان ٹیم کے اوپنر بھی ہیں) ناکام رہے۔ بالکل ویسے ہی جیسے پاکستان کے لیے کھیلتے وقت بھی ان کی ترجیح وکٹیں ہاتھ میں رکھنا نظر آتی تھی۔

ٹورنامنٹ کے تیسرے میچ میں گلیڈی ایٹرز کے خلاف رضوان نے 34 گیندوں پر 28 رنز بنائے۔ ہاں، روسو تیز کھیل رہے تھے اور ملتان سلطانز نے ہوم ٹیم کو تقریباً سات اوور پہلے ہی پچھاڑ دیا۔

کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان ہونے والے دوسرے میچ میں، عماد وسیم نے گزشتہ سال سلیکٹرز کو وہ چیزیں دکھائیں جو وہ شاید جان بوجھ کر نظرانداز کر رہے تھے۔

Advertisement

ہاں، انہیں ایک اوور میں تین چھکے لگے اور تین اوورز میں شرمناک 42 رنز دیے۔ لیکن اپنی بیٹنگ کی بدولت، جب انہوں نے 4 وکٹ کے عوض 46 رنز پر مشکلات سے دوچار ٹیم کو سنبھالا اور پھر زلمی کے 199 کے ہدف کے تعاقب میں صرف 2 رنز کم تک لے گئے۔ یہ اس رویے اور ذہنی طاقت (اور صلاحیتوں) کا مظاہرہ تھا جس کی پاکستان کی قومی ٹیم کے مڈل آرڈر میں کمی ہے۔انہوں نے آصف علی، خوشدل شاہ اور افتخار احمد کو آزمایا، لیکن انہیں نہیں، کیونکہ وہ محمد نواز کی جگہ محض ایک متبادل آپشن ہیں۔جیسا کہ میں لکھتا رہا ہوں کہ عماد کو اس کی کلاس اور اسکل لیول کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک بلے باز کے طور پر کھلانے میں کیا حرج ہے؟ بین الاقوامی معیار سے زیادہ دور نہیں ہے۔

50 اوور کے 2019ء ورلڈ کپ میں افغانستان کے خلاف فتح دلانے کے لیے ان کی اننگز کے بعد، جب ہم سب کچھ ہار چکے تھے، ان کے ٹیم میں مستقل قیام کو یقینی بنانا چاہیے تھا۔

پھر بھی، سلیکٹرز نے آصف یا ہچکچاہٹ کا شکار خوشدل جیسے زیادہ سے زیادہ 11 گیندیں کھیلنے والے عجوبے کا انتخاب کیا۔ اب بھی، نئے سلیکشن پینل کے ساتھ، اس پر دوبارہ غور کیا جا سکتا ہے۔ یہ سب سیٹھی صاحب پر منحصر ہے کیوں کہ اصل میں سلیکشن پر پالیسیاں وہی بناتے ہیں؛ ہارون اینڈ کمپنی اس پر عمل درآمد کرے گی۔

پالیسی سے میرا مطلب ہے کہ کیا محمد عامر جیسے کرکٹرز (جن کا پی سی بی کے ساتھ پچھلی دو انتظامیہ میں جھگڑا رہا ہے) اور عماد (جو کسی اور عدم تحفظ کی وجہ سے ناپسندیدہ شخصیت رہے ہیں) کو آئندہ کے لیے انتخاب کے لیے گرین سگنل دیا گیا ہے۔

سچ کہوں تو میں عامر کے بارے میں زیادہ پرجوش نہیں ہوں گا۔ یہ قابل قبول ہوتا اگر وہ وہ باؤلر نہ ہوتا جو وہ 2010 میں تھا، لیکن وہ تین سال پہلے جیسا باؤلر بھی نہیں ہے۔ انہوں نے رفتار کھو دی ہے جو ٹھیک ہے اگر آپ سیم اور سوئنگ حاصل کر رہے ہیں، لیکن عامر پچھلے دو سالوں سے یہ نہیں کر پا رہے ہیں۔ اس سے بڑھ کر، ان کا رویہ تکلیف دہ ہے۔ بابر کو ان کی فارم کی چوٹی پر للکارنا وہ بھی جب وہ خود فارم کی پستی میں ہوں، انتہائی مضحکہ خیز تھا ۔

 جب آپ احسان اللہ جیسے کسی کو دیکھتے ہیں تو آپ کو 2010ء کی یادوں کو دفن کرنا پڑتا ہے۔ اس 20 سالہ نوجوان نے نہ صرف اچھی رفتار سے بولنگ کی بلکہ گیند کو باؤنس بھی دیا۔ اس پہلے میچ میں، وہ قدرے مہنگا تھے کیونکہ انہوں نے گیند کو اوپر کیا تھا لیکن جب وہ لینتھ کو حاصل کر لیتے تو ان کو کھیلنا ناممکن ہو جاتا۔

Advertisement

لیکن احسان اللہ کے لیے یہ صرف پہلے دو میچز ہیں اور ہمیں محتاط رہنا ہو گا کہ ہم ابھی ان سے زیادہ توقعات وابستہ نہ کریں۔

کوچ اور بلے بازوں نے ابھی اس کے بارے میں جسمانی اور ذہنی لحاظ سے اعداد و شمار اکٹھا کرنا شروع کر دیے ہیں۔ اگر وہ ٹورنامنٹ کے اختتام تک وکٹیں لیتے رہے تو پھر ہر طرح سے انہیں سلیکشن میں موقع کے لائق سمجھیں۔ فالحال، ٹورنامنٹ کی تاریخ کے عظیم منتروں میں سے ایک سے لطف اندوز ہوں۔

محمد حفیظ کی مسابقتی کرکٹ میں واپسی کا ذکر کیے بغیر بات ختم نہیں ہو سکتی۔ یہ ایک جوا ہے کیونکہ ندیم عمر پاتھ ویز پروجیکٹ سے کسی نوجوان کو بھی لے سکتے تھے جسے پی سی بی نے رمیز کے تحت متعارف کرایا تھا۔

لیکن وہ اپنے تجربے اور اپنی باؤلنگ کی بنیاد پر گئے ہیں اور حفیظ دباؤ کے حالات کے لیے بہت اچھا دماغ رکھتے ہیں۔

اس لیے حیران کن اور شاید قدرے توہین آمیز بات یہ تھی کہ وہ نمبر 8 سے نیچے آئے یہاں تک کہ گلیڈی ایٹرز کی وکٹیں گر رہی تھیں اور اسے حفیظ جیسے کسی کی ضرورت تھی تاکہ بیٹنگ کو سہارا دیا جا سکے۔

انہوں نے حالیہ برسوں میں ٹاپ لیگز میں بھی نہیں کھیلا، شعیب ملک اور عمران طاہر کے برعکس، جن دونوں کی عمریں 40 سے اوپر ہیں۔

Advertisement

زنگ آلود ہونے سے بچنا اس کا مقصد ہو سکتا ہے جب تک کہ وہ اپنی فارم کو دوبارہ حاصل نہ کر لیں۔ لیکن انہیں پہلے ہی میچ میں کیوں کھلایا گیا؟

آئیے دیکھتے ہیں کہ گلیڈی ایٹرز کا یہ تجربہ کیا نتائج لاتا ہے۔ پچھلے دو پی ایس ایل ان کے لیے اچھے نہیں رہے۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ آیا یہ ایڈیشن ان کے لیے اچھا ثابت ہوتا ہے۔

 (صہیب علوی 40 سال سے زائد عرصے سے کالم نگار، ایڈیٹر، تجزیہ کار، ٹی وی ماہر/میزبان کے طور پر اندرون اور بیرون ملک کرکٹ کو کور کر رہے ہیں۔ آئی بی اے سے ایم بی اے کیا، ان کا بیک وقت کارپوریٹ سیکٹر میں 35 سالہ کیرئیر ہے، انہوں  نے سی سوٹ کے عہدوں پر کام کیا ہے۔ اب وہ کلائینٹس کو قیادت، کاروباری حکمت عملی، مارکیٹنگ اور تنظیمی منصوبہ بندی کے بارے میں مشورے دیتے ہیں)

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
قانونی طریقے سے بیرون ملک سرمایہ کاری کرنا غلط نہیں ہے، وزیر داخلہ
تمام اداروں میں دہری شہریت کے قانون پر عملدرآمد ہونا چاہیے، مصطفیٰ کمال
ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز کے نو منتخت عہدیداروں کو وزیر اعظم کی مبارکباد
اسپیکر قومی اسمبلی کا پریس گیلری سے موبائل فوٹیج بنانے کا نوٹس
تمباکو کی کھپت کم کرنے کے لئے قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے، ڈبلیو ایچ او تحقیق
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر