Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

لبنان میں قتل و غارت گری

Now Reading:

لبنان میں قتل و غارت گری

صابرہ، شتیلا قتل عام میں زندہ بچ جانے کے 40سال بعد بھی اس ہولناکی کو یاد کرکے لرز جاتی ہیں۔

عیسائی ملیشیا کے ہاتھوں فلسطینی پناہ گزینوں اور لبنانی شہریوں کے ملک کے صابرہ اور شتیلا پناہ گزین کیمپوں میں قتل عام کے چالیس سال بعد، اس سانحے کی ہولناکی زندہ بچ جانے والوں کی یادوں میں محفوظ ہے۔

نجیب الخطیب کو، جن کے والد اور خاندان کے 10 دیگر افراد اس قتل عام میں مارے گئے تھے، لاشوں  سے اٹھنے والی بدبو آج بھی یاد ہے۔زندہ بچ جانے والے 52 سالہ لبنانی نے کہا کہ یہ “پانچ یا چھ ماہ سے زیادہ  عرصے تک ٹھہری رہی۔ ایک خوفناک بدبو”۔

انھوں نے فلسطینی پناہ گزینوں کے  صابرہ کیمپ سے، جہاں وہ اپنے خاندان کے ساتھ رہتے ہیں،  اے ایف پی کو بتایا، “وہ ہر روز کیمیکل چھڑکتے تھے، لیکن بدبو برقرار رہی،” انہوں نے اے ایف پی کو بتایا۔

16 سے 18 ستمبر 1982ء تک، اسرائیل کے ساتھ مل کر عیسائی ملیشیاؤں نے بیروت کے مضافات میں صابرہ اور شتیلا کیمپوں میں 800 سے 2000 فلسطینیوں کا قتل عام کیا۔ انہوں نے کم از کم 100 لبنانیوں اور کچھ شامیوں کو بھی قتل کیا۔

Advertisement

اسرائیلی فوجیوں نے، جنہوں نے اسی سال جون میں لبنان کی خانہ جنگی کے دوران حملہ کیا تھا، نے کیمپ کو سیل کر دیا تھا جب کہ ملیشیا غیر مسلح شہریوں کو نشانہ بناتے ہوئے قتل و غارت  کا سلسلہ جاری رکھتی تھی۔کیمپ کے رہائشی 16 ستمبر کو قتل عام کی 40 ویں برسی بنانے  کی تیاری کر رہے ہیں۔

خطیب نے کہا، “آج تک، ہمارے  دماغوں میں وہ بدبو موجود ہے — مردہ کی بدبو۔”

گھوڑے اور لاشیں

خطیب پسماندہ صابرہ کیمپ کے علاقے کی ایک گلی میں چلا گیا جہاں اس نے چار دہائیاں قبل بدترین مظالم کا مشاہدہ کیا تھا۔”یہ میری دادی کا گھر ہے۔ قتل عام کے دوران یہ لاشوں سے بھرا ہوا تھا”، اس نے یاد کیا۔ “وہ یہاں ڈھیر ہو گئے تھے۔ گھوڑے اور لاشیں، سب ایک دوسرے کے اوپر تھے۔”

انہوں نے کہا کہ یہ علاقہ ان لوگوں سے بھرا ہوا تھا جنہیں انہوں نے قتل کیا تھا۔خطیب کی سب سے ہولناک یادوں میں سے ایک اپنے والد کی لاش اپنے گھر کے دروازے پر ملنا تھی۔اس نے کہا کہ ان کی ٹانگوں میں گولی لگی تھی۔ “انھوں نے  میرے والد کے سر میں کلہاڑا مارا تھا۔”

عالمی سطح پر چیخ وپکارکے باوجود اس قتل عام کے لیے کبھی کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا اور نہ ہی اس پر مقدمہ چلایا گیا۔یہ  واقعہ لبنان کے نومنتخب صدر بشیر جمائیل کے قتل کے چند دن بعد آیا ہے جنھیں بہت سے لبنانی مسیحی ہیرو کے طور پر دیکھتے ہیں لیکن اسرائیل کے ساتھ تعاون کی وجہ سے لبنان میں بہت سے لوگ ان سے نفرت بھی کرتے تھے۔

Advertisement

اسرائیل میں، ایک انکوائری میں اس وقت کے وزیر دفاع ایریل شیرون سمیت متعدد اہلکار بالواسطہ طور پر ذمہ دار  قرار پائے تھے۔

انکوائری میں لبنانی افواج کے انٹیلی جنس چیف ایلی ہوبیکا پر – ایک دائیں بازو کے عیسائی ملیشیا،  کو ان ہلاکتوں کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا تھا۔

LF، جو اس وقت اسرائیل کا اتحادی تھا، نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے، کبھی الزامات کا جواب نہیں دیا۔زندہ بچ جانے والوں کے ایک گروپ نے بیلجیئم میں شیرون کے خلاف مقدمہ چلانے کی کوشش کی، لیکن عدالت نے ستمبر 2003ء میں مقدمہ خارج کر دیا۔

ناقابل تصور

صابرہ کی لبنانی رہائشی ام عباس جس نے اس قتل عام کا مشاہدہ کیا تھا، نے ان “ناقابل تصور مناظر” کو یاد کیا جن کی سزا کسی کو نہیں ملی۔”میں نے کیا دیکھا؟ ایک حاملہ عورت جس  کا پیٹ پھاڑ کر اس کا بچہ نکالا گیا اور اسے دو ٹکڑے کردیا گیا” 75 سالہ معمرخاتون نے کہا۔

ایک اور خاتون، وہ بھی حاملہ تھی، انہوں نے اس  کا پیٹ چیر کر بھی بچے کو باہر نکال لیا “، ام عباس کہتی ہیں۔ ۔

Advertisement

ایک گلی میں بیٹھی ام عباس نے بلڈوزر کو یاد کیا جو لاشوں کو اکٹھا کر کے ایک دوسرے کے اوپر پھینک رہے تھے۔”انہوں نے ان سب کو ایک گہرے سوراخ میں ڈال دیا، میں نے انہیں ایسا کرتے ہوئے دیکھا،” اس نے کہا۔

زندہ بچ جانے والے ہر سال اس قتل عام  کی یاد مناتے ہیں، کچھ صابرہ کے قبرستان میں جاتے ہیں جہاں قتل عام  کا شکار ہونے والے بہت سے افراد کیا گیا تھا۔ایک سادہ پتھر کی یادگار قتل عام کے”شہیدوں” کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

فلسطینی عامر اوکر نے اس مقام پر نماز ادا کی، جہاں عارضی قبروں پر اب بھی کوئی کتبہ نہیں ہے۔

59 سالہ سابق عسکریت پسند نے یاد کیا، “ہم نے سب کو زمین پر، تمام گلیوں میں اور اس گلی میں ذبح کیا ہوا پایا۔”

انہوں نے کہا، “ہمیں زمین پر گولیاں اور چھریاں اور چرس اور منشیات پڑی ہوئی ملی- کوئی بھی اس وقت تک اس طرح قتل عام نہیں کرسکتا جب تک کہ وہ  نشے میں نہ ہو۔”

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستانی حجاج کیلئے حج ایپ متعارف
پاکستان کا خلائی سفر ایک بار پھر شروع!
آئی ایم ایف نے پاکستان کو جنگ زدہ ملک بنا دیا ہے، شعیب شاہین
صدرآصف زرداری سے آزادکشمیر کے وزیراعظم انوارالحق کی ملاقات
چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
افغانستان اورراسےتربیت یافتہ دہشتگردکوسزاسنادی گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر