Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ادبی خزانے کا ’وارث‘

Now Reading:

ادبی خزانے کا ’وارث‘

امجد اسلام امجد پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے معروف شاعر، ڈرامہ نگار، گیت نگار اور ماہر تعلیم ہیں۔ اپنے 50سالہ شاندار کیرئیر میں، وہ 70 کتابوں کے مصنف، اور مختلف قومی اور بین الاقوامی فورمز پر متعدد ایوارڈز حاصل کر چکے ہیں۔ فن اور ادب کے میدان میں ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے 1987ء میں انہیں سول ملٹری ایوارڈ ’’پرائیڈ آف پرفارمنس‘‘ اور1998ء ’’ستارہ امتیاز‘‘ سے نوازا۔

امجد اسلام امجد نے ابتدائی تعلیم آبائی شہر سے حاصل کی، گورنمنٹ اسلامیہ کالج لاہور سے گریجویشن کیا۔ پنجاب یونیورسٹی لاہور سے اردو ادب میں ماسٹرز آف آرٹس کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد انہوں نے گورنمنٹ ایم اے او کالج لاہور میں بطور لیکچرار اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ انہوں نے پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن (پی ٹی وی) کے 1975ء سے 1979ء کے درمیان نشر ہونے والے اس کے مختلف پروجیکٹس میں بطور ڈائریکٹر بھی خدمات انجام دیں اور 1980ء میں دوبارہ تدریسی میدان اور 1983ء میں میڈیا پر واپس آئے؟ بول نیوز نے ان کے ساتھ ایک خصوصی نشست کا اہتمام کیا۔

س

آپ ان دنوں کیا کر رہے ہیں؟

Advertisement

امجد اسلام امجد: میں نے اپنا آخری اسکرپٹ پندرہ سال پہلے پی ٹی وی کے لیے لکھا تھا، اور پھر شاعری، کالم، نثر اور کتابیں لکھنا شروع کر دیا۔ ان دنوں میں نے مختلف اداروں میں پڑھانا بھی شروع کیا۔ ویسے میں نے ان دنوں تعلیمی بہبود کے منصوبوں پر کام شروع کر دیا ہے اور اسی لیے میں بیرون ملک سفر میں مصروف ہوں۔

انہوں نے ہنستے ہوئے مزید کہا کہ میں ابھی ایم فل بھی کر رہا ہوں۔ کیوں کہ میں نے تو پی ایچ ڈی نہیں کی ہے، لیکن طلباء کی ایک بڑی تعداد مجھ پر اور میری تحریر پر پی ایچ ڈی کرچکی ہے!

س

 آپ اب تک کتنی کتب کا مطالعہ کرچکے ہیں ؟

امجد اسلام امجد: بے شمار! میرے والد کتب بینی کے شوقین تھے، اس لیے یہ وہ چیز ہے جو ابتدا سے میرے خون میں شامل ہے۔ لفظوں سے جڑی نزاکت اور اثر کو پہچاننے کی حساسیت ایک ایسی چیز ہے جس نے مجھے ہمیشہ اپنے سحر میں جکڑے رکھا۔ زبان رومانس کا میدان ہے، مجھے لگتا ہے۔ میں الفاظ، کرداروں اور جملوں کے پیش منظر سے لطف اندوز ہوتا ہوں۔ میں اب تک 70 کتابیں لکھ چکا ہوں، اور مستقبل میں مزید لکھنے کا ارادہ رکھتا ہوں!

Advertisement

س

آپ کے خیال میں زندگی کا وہ کون سا لمحہ تھا جو آپ کو اس مقام پر لے آیا جہاں آج آپ ہیں؟

امجد اسلام امجد: میرا ماضی بہت دلچسپ تھا جسے میں بعد کی زندگی میں سمجھا۔ مجھے یاد ہے کہ والد کو کتابیں پڑھتے دیکھ کر مجھ میں کتب بینی کا شوق بڑھا۔ کتابوں سے میری محبت کو دیکھتے ہوئے اسکول کے استاد نے بھی مجھے اپنی کتابوں تک رسائی دے دی تھی۔ دوسری بات یہ کہ میری خالہ ہمیں بچپن میں بہت کہانیاں سناتی تھیں۔ ایک بار ایسا ہوا کہ کلاس میں مجھے اپنے ہم جماعتوں کو ایک کہانی سنانے کو کہا گیا، میں نے خود ہی ترمیم کرکے ایک خوش کن انجام تخلیق کرنے کے بعد خالہ سے سنی ہوئی کہانی اپنی کلاس کو سنائی۔ اس کہانی نے مجھے اسکول میں بہت مشہور کردیا اور استاد کے ساتھ ساتھ میرے ہم جماعتوں نے بھی مجھے “کہانی ماسٹر” کا خطاب دیا۔ لہٰذا، کتابوں سے لگاؤ اور پڑھنے کا شوق علمی میدان میں میری فکری صلاحیتوں کو ثابت کرنے کا محرک بن گیا۔

س

 کیا وارث اور سمندر جیسے ڈراموں کے شہرہ آفاق اسکرپٹ لکھنے کے پیچھے بھی ان ہی کہانیوں کا کوئی عمل دخل تھا؟ یہ کس سے متا ثر ہوکر لکھی گئیں۔

امجد اسلام امجد: مجھے اظہار خیال کرنے والے الفاظ کی ترتیب پسند تھی! اور جیسا کہ میں نے بتایا کہ میرے والد افسانہ نگاری کے بہت بڑے مداح تھے، میں نے بھی کئی افسانوی تحریریں پڑھی تھیں۔ یہ ’جیسا باپ ویسا بیٹا‘ جیسی چیز ہے! لہذا اس دلچسپی نے میرے مستقبل کے اسکرپٹ میں کسی بھی کردار کو بنانے کے معاملے میں، اسے تمام تر جزئیات کے ساتھ مکمل کرنے کی میری سمجھ بوجھ میں اضافہ کیا۔

Advertisement

n    وارث  –  یہ میرا لکھا ہوا ڈرامہ تھا جو پی ٹی وی کا پہلا سپر ہٹ ثابت ہوا۔ میں جاگیردارانہ اور ذات پات کے نظام کی ان خوبیوں اور خامیوں سے متاثر تھا جو ہمارا معاشرہ اپنے اندر رکھتا ہے۔ اوراس کے پس منظر میں کارل مارکس سے میرا متاثر ہونا بھی شامل تھا۔

n    سمندر  –   یہ بلاک بسٹر ڈرامہ میں نے اپنے وقت کے مشہور افسانہ نگار ابن صفی کے انداز کو مدنظر رکھتے ہوئے لکھا تھا۔ میں پہلے ہی بتا چکا ہوں کہ افسانے سے میری محبت پیدائشی ہے، اور مجھے یہ اپنے والد کی میراث کی صورت وراثت میں ملی ہے۔

س

 آپ کو کس چیز سے غصہ آتا ہے؟

امجد اسلام امجد: میں عام طور پر غصہ کرنے والا شخص نہیں ہوں، لیکن مجھے کچھ حقیقی خدشات پر غصہ آتا ہے، اور مجھے یقین ہے کہ یہ معمول ہے اور انسان ہونے کی دلیل ہے۔ زیادہ تر، مجھے اپنے ملک کے لوگوں کےمعیار زندگی پر غصہ آتا ہے جو اس طرح زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ اس حساسیت کی وجہ سے ہے جو میں نے اپنی زندگی میں حاصل کی ہے، اور میں محسوس کرتا ہوں کہ میں اپنی کائنات میں ایک تسلیم شدہ دائرہ حاصل کرنے پر خوش ہوں۔

س

Advertisement

کیا آپ معاف کرنے والے فرد ہیں؟

امجد اسلام امجد: جی ہاں، میں لوگوں کو اکثر اور وقت ضایع کیے بنا معاف کردیتا ہوں۔ میں اپنے طور پر لوگوں کو خوش کرنے کی پوری کوشش کرتا ہوں۔ میں لڑنے، دوسرے لوگوں کی زندگی کو سخت اور دکھی بنانے پر یقین نہیں رکھتا۔ میں اس بات پریقین رکھتا ہوں کہ اگر میری ذات سے کسی کو فائدہ نہیں ہورہا تو یہ کسی اور کی زندگی میں مایوسی لانے کی وجہ بھی نہیں ہونا چاہیے۔

س

 ڈرامے لکھنے، شاعری کرنے، مطالعہ اور پڑھانے کے شوق کے درمیان آخرکار آپ کو کس بات شادی کرنے پر قائل کیا؟

امجد اسلام امجد: میری اہلیہ میری فرسٹ کزن ہیں، مجھے لگا کہ ہم دونوں ایک دوسرے کے لیے بنے ہیں تو میں نے انہیں شادی کی پیش کش کردی، حالانکہ اس بات کو میں اس ( اہلیہ ) کے سامنے کم ہی تسلیم کرتا ہوں۔ یہ سب ہمارے مشترکہ خاندانی نظام کی وجہ سے ہوا، اور میری عاجزانہ رائے میں، ہمارے آباؤ اجداد بجا طور پر توسیع شدہ خاندانی نظام میں بستے تھے۔ مشترکہ خاندانی نظام کے نقصانات کے علاوہ، ہم اس کے فوائد کو نظر انداز نہیں کر سکتے۔ مشاہدے کے ذریعے، بچے اچھے آداب کی اہمیت اور اچھے تعلقات استوار کرنے کی اہمیت کو سیکھتے ہیں، ان کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہیں جو انہیں اپنے خاندان سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے لیے متحد اور وقف رہنے میں مدد کرتا ہے۔ زیادہ تر وقت، وہ ایک دوسرے کے لیے قربانی دینے اور برداشت کرنے کی بے مثال عادات پر عمل کرتے، اور مجھے  معذرت کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ آج کے نوجوان اس بارے میں کچھ نہیں جانتے۔

س

Advertisement

 کوئی ایسی یاد جسے آپ اپنے صفحہ زیست سے مٹادینا چاہتے ہوں ؟

امجد اسلام امجد: میری ذات سے متعلق تو کوئی ایسی یاد نہیں، لیکن ہاں! اس معاشرے میں ایک فرد کی حیثیت سے میں یہاں یہ بتانا چاہوں گا کہ اگر میرے پاس کچھ تبدیل کرنے کی سپر پاور ہوتی تو میں اخلاقی اور سماجی اقدار کے احترام میں اضافہ کرنے کو ترجیح دیتا۔ اس کے علاوہ، میں لوگوں میں رواداری کا جذبہ پیدا کروں گا اور اسے فروغ دوں گا۔ ہمارا معاشرہ ایک مثالی معاشرہ بننے کی زیادہ صلاحیت رکھتا ہے، لیکن بدقسمتی سے ہم نے وقار اور طاقت کی ان اقدار کو نظر انداز کر دیا ہے جو ہماری شناخت اور ہمارے آباؤ اجداد کے ذریعے آئی تھں۔ میرا ماننا ہے کہ افراد معاشرے کی اکائی ہونے کے ناطے، اگر وہ بہتر زبان استعمال کرنے کا احساس کرنا شروع کر دیں، ہمدرد بننا شروع کر دیں اور بنیادی تعلیم کے حقیقی جذبے کی قدر کریں، تو ہم نہ صرف اپنے ملک کے بیوروکریٹک اور قانونی ادارے، سڑکوں پر چلنے والے افراد بلکہ تعلیمی اداروں میں بھی فرق دیکھ سکتے ہیں ۔

س

امجد اسلام امجد کی رائے میں زندگی کیا ہے؟

امجد اسلام امجد: زندگی! جہاں تک میں نے سمجھا ہے، یہ محبت کی توسیع ہے۔ کوئی جو بوتا ہے وہی کاٹتا ہے، اس لیے مجھے یقین ہے کہ اسے آپ کے ماحول میں خوشی، رجائیت، محبت اور ہمت پھیلا کر خرچ کیا جا سکتا ہے اور کائنات بالآخر ان تمام عناصر کا بدلہ دیتی ہے۔ یہ ایک آئینہ ہے؛ یہ اس کی عکاسی کرتا ہے جو اس بات کی گواہ ہے! زندگی سیکھنے کا سفر ہے، آزمائش کا نہیں۔ اسے اپنی ذات کو سمجھنے، سیکھنے اور اپنانے میں صرف کرنا چاہیے۔

س

Advertisement

 موت کیا ہے؟

امجد اسلام امجد: موت کو میر تقی میر نے بڑی خوبصورتی سے بیان کیا ہے۔ وہ اپنی ایک شاندار نظم میں کہتے ہیں کہ موت آرام کا مرحلہ ہے اور جب روح آرام کر لیتی ہے تو اسے اگلے مرحلے میں جا کر کام شروع کرنا پڑتا ہے۔ تو، میرے لیے بھی یہ ایک مرحلہ ہے، ہمارے سفر کا وہ حصہ جہاں اگلے قدم کی تیاری کے لیے آرام کرنا پڑتا ہے، آگے بڑھنا!

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چیئرمین پیپلزپارٹی کا خیبرپختونخوا اورپنجاب کےگورنرز کی نامزدگی کا اعلان
ایف آئی اےسائبر کرائم انویسٹی گیشن ونگ کے اختیارات ختم کر دیے گئے
چارے کی خریداری میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کا اسکینڈل سامنے آ گیا
صدرمملکت آصف زرداری نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی
اسٹیبلشمنٹ پی ٹی آئی سے رابطہ نہیں کرے گی، قمر زمان کائرہ
سابق وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی لیگی رہنما حنیف عباسی کو فارم 47 کی دھمکی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر