Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایڈیشنل آئی جی کے مبہم بیانات: کراچی میں سڑکوں پر کھلے عام لوٹ مار

Now Reading:

ایڈیشنل آئی جی کے مبہم بیانات: کراچی میں سڑکوں پر کھلے عام لوٹ مار

پاکستان کا مالیاتی مرکز کراچی لوٹ مار کا مرکز بن چکا ہے، لوگ کام کے لیے بھی خوف زدہ ہوکر سفر کرتے ہیں، جرائم کی بڑھتی ہوئی شرح بے قابو ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ “جیسے ہی میں فیڈرل بی ایریا میں اپنے گھر کے سامنے اپنی موٹر سائیکل پر بیٹھا تو موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح افراد میری طرف آئے، ان کے پاس بندوق تھی، انہوں نے مجھے اپنا موبائل فون اور  موٹر سائیکل کی چابی حوالے کرنے کا حکم دیا۔ کیا”، راہزنی کے ایک شکار سید نادر نے کہا۔

انہوں نے مزید کہا، ’’مجھے بندوق کی نوک پر لوٹ لیا گیا۔ وہ میری  موٹرسائیکل ایسے لے گئے جیسے یہ ان کی ہو اور میں بس بے بسی سے انہیں دیکھ رہا تھا۔ بعد میں، میں نے 15 پر پولیس کو کال کی اور پولیس نے مجھے معمول کا جملہ  کہا  ‘فکر نہ کریں، ہم جلد ہی موٹر سائیکل تلاش کرلیں گے‘‘۔

شہر میں  یہ واحد کیس نہیں۔ شہر میں روزانہ اوسطاً 250 سے زائد راہزنی کے واقعات رونما ہوتے ہیں۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے اعتراف کیا کہ راہزنی میں اضافہ ہورہا ہے، انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کی نسبت اس میں تقریباً چھ فیصد اضافہ ہوا ہے تاہم ہم نے اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری کی وارداتوں پر قابو پالیا ہے جو عروج پر تھے، اور جن کی وجہ سے شہریوں میں خوف وہراس پیدا ہوگیا تھا۔‘‘

جرائم میں افغان شہری ملوث

Advertisement

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے شہر میں راہزنی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے کی وضاحت کی۔ “دوسرے مجرموں کے درمیان، پولیس نے حال ہی میں ایک گینگ کے دو ارکان کو ہلاک کیا اور ان کے ایک ساتھی کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ وہ دری بولنے والے اور افغانستان سے تعلق رکھتے تھے۔ وہ بین الاقوامی ایئر لائنز کے مسافروں کو لوٹتےتھے ” انہوں نے مزید کہا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں رہنے والے بہت سے افغانوں کے پاس قانونی دستاویزات نہیں ہیں اور کچھ کے پاس ایک بھی دستاویز نہیں ہے اور وہ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ انھیں پکڑا جائے گا۔”

’’ہم نے 23 ڈاکوؤں کے ایک گروہ کی نشاندہی کی ہے جو دری بولتے تھے اور ان کا تعلق افغانستان سے تھا۔ وہ جرائم میں ملوث ہیں اور ہم ان کے پیچھے ہیں۔ ہم جلد ہی اس گینگ کا پردہ فاش کریں گے اور انہیں سلاخوں کے پیچھے ڈال دیں گے”، ایڈیشنل آئی جی نے عزم کیا۔

پولیس کی کارکردگی

ایڈیشنل آئی جی پولیس جاوید عالم اوڈھو نے بتایا کہ مبینہ مقابلوں میں 83 مشتبہ ڈاکو مارے گئے جب کہ گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران 33 ڈاکو مارے گئے تھے۔ تاہم پولیس نے 733 مبینہ ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسپتالوں میں منتقل کر دیا۔ سٹی پولیس چیف نے کہا کہ پولیس راہزنی کی وارداتوں پر قابو پانے کے لیے کام کر رہی ہے اور گزشتہ سال کے دوران 5400 کے مقابلے میں 6300 مشتبہ مجرموں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ویڈیو کلپس

Advertisement

کراچی پولیس چیف نے کہا، جہاں تک ویڈیو کلپس کا تعلق ہے، “ہم کسی واقعے کے ہر ویڈیو کلپ کو سنجیدگی سے لیتے ہیں اور اس کے مطابق کارروائی کرتے ہیں۔ یہ میرا شہر ہے اور میرا خاندان 1920ء سے یہاں رہ رہا ہے۔ اس لیے میں بہت زیادہ فکر مند ہوں اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہا ہوں۔

بیان کی غلط تشریح

جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ راہزنی کے بارے میں ان کے حالیہ بیان کو میڈیا میں اچھال کر غلط تشریح کی گئی۔ “میں کہنا چاہتا تھا کہ جرائم کا تناسب لاہور یا دوسرے شہروں میں زیادہ ہے، یہاں تک کہ ترقی یافتہ ممالک میں بھی، لیکن وہاں کا میڈیا اسے زیادہ اہمیت نہیں دیتا، اس لیے وہ شہر میڈیا میں نظر نہیں آتے۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم راہزنی سے غافل ہیں۔ ہم اسے سنجیدگی سے لیتے ہیں اور ہم مجرموں کی گرفتاری پر کام کر رہے ہیں۔

’’ہمارا فوکس راہزنی پر ہے۔ میں جرم کو زندہ چیزسمجھتا ہوں۔ یہ اپنا منظر نامہ بدلتا ہے اور ہمیں اس کے مطابق اپنی حکمت عملی تبدیل کرنی ہوگی۔ ہم راہزنی پر قابو پانے کے لیے جارحانہ پولیسنگ کریں گے‘‘، آخر میں انہوں نے کہا۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چیئرمین پیپلزپارٹی کا خیبرپختونخوا اورپنجاب کےگورنرز کی نامزدگی کا اعلان
ایف آئی اےسائبر کرائم انویسٹی گیشن ونگ کے اختیارات ختم کر دیے گئے
چارے کی خریداری میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کا اسکینڈل سامنے آ گیا
صدرمملکت آصف زرداری نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی
اسٹیبلشمنٹ پی ٹی آئی سے رابطہ نہیں کرے گی، قمر زمان کائرہ
سابق وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی لیگی رہنما حنیف عباسی کو فارم 47 کی دھمکی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر