Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

آخرکار پنجاب مدد کو پہنچ گیا

Now Reading:

آخرکار پنجاب مدد کو پہنچ گیا

بول نیوز میں شائع خبر کا نوٹس لیتے ہوئے پنجاب حکومت نے سندھ کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں ریسکیو اہلکار اور کشتیاں روانہ کردی ہیں۔

اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ابتدائی طور پر 50 ریسکیورز اور 20 کشتیاں سندھ کے اضلاع میں روانہ کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ “پنجاب میں ریسکیو آپریشن مکمل ہو گیا ہے جس میں ہم 8 لاکھ سے زائد جانیں بچانے میں کامیاب ہوئے”۔

ڈی جی ریسکیو 1122 کے مطابق ریسکیو ٹیمیں صوبے کے سکھر اور مورو اضلاع میں سیلاب زدگان کی امدادی کارروائیوں میں حصہ لیں گی۔ ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر نصیر نے کہا کہ ریسکیو 1122 اور پنجاب حکومت، سندھ کو جو بھی مدد درکار ہوگی وہ فراہم کرے گی۔ تاہم، سندھ کے حکام نے ابھی تک پنجاب حکومت سے کسی قسم کی مدد کے لیے رابطہ نہیں کیا۔

بول نیوز نے یہ مسئلہ اس وقت اٹھایا جب ریسکیو 1122 کے اعداد و شمار سے معلوم ہوا کہ 15 جون کے بعد سے پنجاب میں 60 فیصد سے زائد کشتیاں اور ریسکیو اہلکار غیر استعمال شدہ ہیں۔ یہ وہ وقت تھا جب ایک دہائی کے بدترین سیلاب میں سندھ اور بلوچستان میں سینکڑوں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

14 جون سے اب تک سندھ میں 600 سے زائد افراد ہلاک ہوئے، اس کے بعد خیبر پختونخوا میں 300 سے زائد اور بلوچستان میں 300 کے قریب افراد ہلاک ہوئے۔

Advertisement

پنجاب کے 24 اضلاع میں 9 ہزار 7 سو سے زائد ریسکیو اہلکار اور 490 کشتیاں تعینات ہیں جبکہ ان علاقوں میں کسی سیلابی ایمرجنسی کی اطلاع نہیں ہے۔

سابق سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعیم خالد لودھی نے این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے دونوں کو اس پیمانے کی آفت سے نمٹنے کے لیے وسائل جمع کرنے میں ناکامی پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ انہوں نے وسائل کی عدم دستیابی کی وجہ سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت بڑی غلطی ہے جس کی اعلیٰ ترین فورم پر تحقیقات ہونی چاہیے تاکہ مجرموں کو سزا دی جا سکے۔

جب بول نیوز نے سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن سے رابطہ کیا تو انہوں نے پی ٹی آئی کی زیر قیادت پنجاب حکومت سے مدد لینے سے انکار کردیا۔

شرجیل میمن نے جواب دیا، “پی ٹی آئی سوشل میڈیا کے ذریعے جھوٹ پھیلا رہی ہے اور اقوام متحدہ کو 600 سے زیادہ مرتبہ ٹیگ کر چکی ہے، تو آپ ان سے کیسے بات کر سکتے ہیں؟”

انہوں نے پنجاب حکومت پر سندھ کے لیے امدادی سامان لے جانے والے خوارک کے ٹرکوں کو روکنے کا الزام لگایا۔

’’انہوں نے نہ صرف ہمارے ٹرکوں کو روکا بلکہ چالان بھی کیا۔ اور آپ پوچھتے ہیں کہ ہم نے مدد کے لیے ان سے رابطہ کیوں نہیں کیا؟ کیا آپ نہیں جانتے کہ پی ٹی آئی کس طرح ہمیں بدنام کرنے پر تلی ہوئی ہے؟ انہوں نے ہمارے خلاف پروپیگنڈا شروع کر دیا اور بین الاقوامی لوگوں کو پیغام دیا کہ عطیہ دہندگان ہماری مدد نہ کریں اور نہ ہی ہمیں امداد دیں۔ اس وقت پی ٹی آئی ملک کے قومی مفاد کے ساتھ ساتھ انسانیت کے بھی خلاف ہے۔‘‘

Advertisement

شرجیل میمن کا خیال تھا کہ سندھ کے پاس پہلے ہی کافی وسائل موجود ہیں۔ “دیگر محکموں نے ہمیں پہلے ہی کافی وسائل فراہم کیے تھے، تاہم، پنجاب حکومت نے وہ کام کیا جس کے بارے میں ہمارے دشمن بھی نہیں سوچ سکتے،” شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کا پہلے سے ہی اپنا ریسکیو محکمہ ہے جسے ’پی ڈی ایم اے‘ کہا جاتا ہے اور یہ محکمہ دوسرے اداروں کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی ایم ایف کے پاس جانا ناکامی کی علامت ہے، شاہد خاقان عباسی
ورلڈ اکنامک فورم، وزیر اعظم کی امیر کویت سے ملاقات
بطور وزیر اعظم میں نے 58-2 بی کا خاتمہ کیا، یوسف رضا گیلانی
چینی برآمد کرنے کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے، شوگر ملز ایسوسی ایشن
مولانا فضل الرحمان کا ذمہ داران سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب
کالی چائے کے ٹیکس چھوٹ کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر