
وزیر اعظم عمران خان سے پی ٹی آئی کی خواتین ارکان قومی اسمبلی نے ملاقات کی۔
اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان نے بجٹ سیشن کے دوران خواتین اراکین کی مثبت اور بھر پور شرکت کو سراہا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اصلاحاتی ایجنڈے کو عملی جامہ پہنانے کے لیےخواتین پارلیمنٹیرینز مزید متحرک کردار ادا کریں۔
وزیر اعظم نے تحریک انصاف کی خواتین اراکین اور معاشی ٹیم کو مشکل حالات میں متوازن بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد بھی دی۔
واضح رہے کہ اطلاعات ونشریات کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان بھی اس موقع پر موجود تھیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News