Advertisement
Advertisement
Advertisement

وفاقی کابینہ کاریکوڈک کیس فیصلے پر سفارشات کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کافیصلہ

Now Reading:

وفاقی کابینہ کاریکوڈک کیس فیصلے پر سفارشات کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کافیصلہ

اطلاعات و نشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ریکوڈک کیس پر عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے بارے میں کابینہ کو سفارشات پیش کرنے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

منگل کے روز اسلام آباد میں مواصلات کے وفاقی وزیر مراد سعید اور موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر ملک امین اسلم کے ہمراہ کابینہ اجلاس کے بارے میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کمیٹی اپنی سفارشات پیش کریگی اور ذمہ دار عناصر کی نشاندہی کے علاوہ اس بارے میں مستقبل کی حکمت عملی وضع کریگی۔

انہوں نے کہا کہ وزیر قانون فروغ نسیم کی سربراہی میں کمیٹی میں حماداظہر، ڈاکٹر عشرت حسین، احتساب کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر اور سید قاسم شامل ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ اس بات کا فیصلہ کیا گیا ہے کہ وزیر مواصلات مراد سعید شریف خاندان کے غیرملکی دوروں اور ان کے غیرقانونی اخراجات کے بارے میں کابینہ کے ہر اجلاس کو بریفنگ دینگے ۔

Advertisement

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کابینہ نے ان تمام محکموں میں مستقل سربراہان مقرر کرنے کی ہدایات جاری کیں جو مستقل سربراہان کے بغیر چل رہے ہیں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ دالوں اور آٹے سمیت روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں پر نظر رکھنے کیلئے ایک نظام وضع کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ خوردنی تیل کی درآمد پر ٹیکس سات فیصد سے کم کر کے دوفیصد کیا جائیگا جس سے ذخیرہ اندوزوں کی کمرٹوٹ جائیگی۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ نے ریونیو کے محکمے کی جانب سے اراضی کے ریکارڈ کا انتظام بہتر بنانے کیلئے درکار ممکنہ اقدامات پر غور کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ کابینہ کے آئندہ اجلاس میں اٹھایا جائیگا

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم کا خیال ہے کہ حکومت تاجروں کے مسائل سننے کیلئے تیار ہے تاہم تاجروں کو ٹیکس کے دائرے میں شامل کرنے کیلئے رجسٹریشن کے عمل پر سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ۔

پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی بدعنوانی اور شاہ خرچیوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ گزشتہ دس سال کے دوران سابقہ حکومتوں نے سکیورٹی اور غیرملکی دوروں کے نام پر قومی خزانے کا غلط استعمال کیا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے پانچ کیمپ دفاتر تھے جن میں سے تین لاہور اور دو ملتان میں تھے اور ان کی سکیورٹی پر ساڑھے چوبیس کروڑ روپے خرچ ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنی سکیورٹی پر 316 کروڑ 41 لاکھ روپے خرچ کئے۔

انہوں نے کہا کہ زرداری کے صدر پاکستان بننے سے پہلے لاڑکانہ اور نوڈیرو میں دو کیمپ دفاتر تھے۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے 246 گاڑیاں اور اپنی ذاتی سکیورٹی کے لئے 656 پولیس اہلکاروں کوا ستعمال کیا۔

مراد سعید نے کہا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے 2015ء میں ایک امریکی دورے پر چار لاکھ ساٹھ ہزار ڈالر خرچ کئے تاہم عمران خان صرف ساٹھ ہزار ڈالر خرچ کر کے اپنا دورہ مکمل کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے ٹیکس دہندگان کے پیسے سے 2016ء میں برطانیہ میں اپنے علاج پر تین لاکھ 27 ہزار پاؤنڈ خرچ کئے اور پی آئی اے کا خصوصی طیارہ استعمال کیا۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی رائے ونڈ کی رہائشگاہ کو بھی کیمپ آفس قرار دیا گیا اور ان کی سکیورٹی پر بھاری رقوم خرچ کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ رائے ونڈ کی سکیورٹی پر کل چار ارب 31 کروڑ 42 لاکھ روپے خرچ کئے گئے۔

Advertisement

اس کے برعکس عمران خان نے اپنی بنی گالا کی رہائشگاہ پر باڑ لگانے پر اپنی جیب سے پیسہ خرچ کیا ۔

مراد سعید نے کہاکہ سابق وزیراعلی پنجاب نے اپنی سیکورٹی پر آٹھ سو بہتر کروڑ انہتر لاکھ روپے خرچ کیے ۔

مراد سعید نے کہاکہ شہبازشریف کے خاندان کے ہررکن نے الگ الگ سیکورٹی سکواڈ رکھا ہوا تھا جبکہ شہبازشریف نے ایک ارب تیس کروڑ روپے مالیت کاہیلی کاپٹر خریدا ۔

انہوں نے نوازشریف کے طیارے پر اکتالیس کروڑ ستتر لاکھ روپے بھی خرچ کئے ۔

انہوں نے کہاکہ شہبازشریف کی سیکورٹی پر کل دوہزار سات سو سترہ سیکورٹی اہلکار تعینات تھے ۔

موجودہ حکومت کے بچت اقدامات کے بارے میں وزیر مواصلات نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے سیکورٹی اخراجات میں پچاسی اعشاریہ چھ فیصد کمی کی گئی ہے اور ان کے دوروں کے اخراجات میں ساٹھ فیصد کمی کی گئی ہے ۔

Advertisement

انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ کوئی کیمپ آفس استعمال نہیں کررہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ اس مد میں بچائی ہوئی رقم معاشرے کے پسماندہ طبقوں کی بہبود کیلئے خرچ کی جائے گی۔

صاف اور سبز پاکستان کے سلسلے میں وفاقی کابینہ کے اہم فیصلوں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر ملک امین اسلم نے کہاکہ کابینہ نے چودہ اگست سے پولی تھین کے بیگز کی تیاری، فروخت ، خرید اور استعمال پرپابندی عائد کردی ہے ۔

انہوںنے کہاکہ ابتدائی طورپر یہ پابندی وفاقی دارالحکومت میں عائد کی جائے گی انہوں نے کہاکہ خلاف ورزی کی صورت میں پانچ ہزار سے پچاس ہزار روپے تک جرمانہ عائد کیاجائے گا ۔

ملک امین اسلم نے کہاکہ اس سال چودہ کروڑ پودے لگائے جائیںگے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوران قید آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کتے چھوڑے گئے، سابق سینیٹرمشتاق احمد،ویڈیو پیغام جاری
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
سندھ میں ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد
بلوچستان میں معدنیات کے ذخائر کے منصوبے پر بڑی پیشرفت، 3.5 ارب ڈالر کا معاہدہ طے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر