Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی کی کال پرسعودی عرب میں بھی یوم تشکرمنایاگیا

Now Reading:

پی ٹی آئی کی کال پرسعودی عرب میں بھی یوم تشکرمنایاگیا

پاکستان تحریک انصاف کی کال پرسعودی عرب میں بھی یوم تشکرکی تقریبات منعقد کی گئیں اور حکومت  کا ایک سال مکمل کرنے پر کیک کاٹا گیا۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف جدہ کےزیراہتمام یوم تشکر کے حوالے سے دو الگ الگ تقریبات منعقد ہوئیں جس میں پہلی تقریب عزیریہ اور دوسری ہمدانیہ میں منعقد ہوئی۔ ایک تقریب کی قیادت جدہ کے سینئر رہنما فرخ رشید نے کی جس میں جدہ کے سابق عہدے داران فرخ رشید الیاس قاضی ،سید راشد علی شاہ ،نذیر چغتائی ، عقیل آرائیں جبکہ دوسری تقریب کی صدارت زاہد محمود اعوان نے کی۔ تقریب سے سینئررہنما اور ویسٹرن ریجن کے سابق عہدے داران عجب خان دشانی ،مرزا ندیم الحق ،اشفاق واحد ،شہباز بھٹی ، ممتاز خان نے خطاب  کیا۔

دونوں تقریبات میں مقررین کا کہنا تھا کے ایک سال پہلے قانون سے بالاتر سمجھنے والے چوروں کو جیل میں ڈال کر نئے پاکستان کا جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کر دیاگیاہے، جس پر ہم یوم تشکر منا رہے ہیں۔

مقررین کاکہناتھا کہ وزیراعظم عمران خان نے کرپشن کے خلاف ملک کے عوام کو ایک نئی سوچ دی تھی، وزیراعظم کے دورہ امریکہ سے پاکستان کا وقار پوری دنیا میں بلند ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ  وزیراعظم کے دورے سے پاکستان، افغانستان، ایران اور سعودی عرب کو فائدہ ہوگا، ہمارے قائد عمران خان نے ملک کی بااثرمافیا کو جیلوں میں ڈال کر پورے ملک کو یہ پیغام دیا ہے کہ چاہے کوئی شخص کتنا بھی بااثر کیوں نہ ہو،کرپشن کرے گا تو جیل میں جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر