Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاپتہ افراد کے معاملے کو منطقی انجام تک پہنچانا چاہتے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

Now Reading:

لاپتہ افراد کے معاملے کو منطقی انجام تک پہنچانا چاہتے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ ہم لاپتہ افراد کے معاملے کو منطقی انجام تک پہنچانا چاہتے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفورسے چیئرپرسن ڈیفنس آف ہیومن رائٹس آمنہ جنجوعہ  نے ملاقات کی۔

ملاقات میں لاپتہ افراد کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے لاپتہ افراد کا سراغ لگانے کیلئے جی ایچ کیو میں خصوصی سیل قائم کیا ہے جبکہ لاپتہ افراد کے معاملے پر کمیشن قائم کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر لاپتہ شخص کا الزام ریاست پہ لگا دینا درست نہیں ، بہت سے لاپتہ افراد افغانستان میں تحریک طالبان پاکستان کا حصہ ہیں یا پھر ان کے لیے لڑتے ہوئے مارے  جاچکے ہیں ۔

Advertisement

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ریاست  کے زیر حراست   افراد کو قانون کے مطابق گرفتارکیاگیا ہے۔

اس موقع پر آمنہ مسعود جنجوعہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ متاثرہ خاندان ریاست مخالف کسی سرگرمی میں حصہ نہیں لیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہارجیت کھیل کا حصہ ہے، قومی ہاکی ٹیم نے پوری قوم کےدل جیت لیے، وزیراعظم
علی امین گنڈاپورنے بہت بدمعاشی کرلی اب مزیدنہیں کرنے دیں گے، فیصل کریم کنڈی
آصفہ بھٹوکو ڈرون سے زخمی ہونے کی وجہ سے شیخ زیداسپتال لایا گیا، یوسف رضا گیلانی
ہدف پورا کرنے کیلئے گندم کا ایک ایک دانا خریدیں گے، راناتنویرحسین
برطانیہ اور یورپ جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری
سندھ میں غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور ٹیکس دہندگان کے خلاف مہم شروع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر