
مریم نواز کو نیب کی جانب سے نوٹس موصول ہونے پر مریم اورنگزیب نے عمران خان کے لئے سوالات کی قطار لگا دی ہے۔
مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے عمران خان سے سوال کیا کہ عمران خان کو ہلی کاپٹر کیس میں، علیمہ باجی کو زکوۃ کے پیسوں سے بیرون ملک جائیداد خریدنے، جہانگیر ترین کی منی لانڈرنگ اور پشاور میں میٹرو خیبر پختونخواہ کو نیب کی جانب سے نوٹس کیوں نہیں بھیجا جاتا ہے۔
مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی ویڈیو فرانزک میں اصل ثابت ہوگئی ہے اس لئے مریم نواز کو نیب کی جانب سے عمران خان نے نوٹس بھجوا دیا ہے۔
ن لیگی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کو ڈر لگتا ہے لیکن مریم نواز، نواز شریف کی صاحبزادی ہیں وہ ڈرنے والوں میں سے نہیں ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News