Advertisement
Advertisement
Advertisement

آرمی چیف امریکی فوجی قیادت سے ملاقات کیلئے پینٹاگون کا دورہ کرینگے

Now Reading:

آرمی چیف امریکی فوجی قیادت سے ملاقات کیلئے پینٹاگون کا دورہ کرینگے

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ امریکی فوجی قیادت سے ملاقات کیلئے   پینٹاگون کا دورہ کریں گے۔

واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدرڈونلڈٹرمپ سے ملاقات کے دوران بری فوج کے سربراہ بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ہونگے۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاکستان کی داخلی صورتحال اب پہلے سے کہیں بہتر ہے انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اور سیکورٹی فورسز کی قربانیوں کے ثمرات برآمد ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک افغان سرحد کے ساتھ سیکورٹی باڑ کی تعمیر کے بعد سرحدی کنٹرول میں کافی بہتری آئی ہے انہوں نے کہا کہ سرحدی باڑ سے دہشتگردی کے واقعات میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ اب سیکورٹی فورسز کی توجہ کا محور بلوچستان میں ترقی اور سول انتظامیہ کے ساتھ ملکر دہشتگردی سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو ہے۔

Advertisement

انہوں نے میڈیا کو رواں سال فروری میں بھارت کے ساتھ کشیدگی میں اضافے اور ملک میں سیکورٹی کی مجموعی صورتحال سے آگاہ کیا۔

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے بیرون ملک پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں میڈیا کے کردار کی تعریف کی۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر