Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات

Now Reading:

وزیراعظم کی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات

وزیراعظم عمران خان اور گورنر پنجاب چو ہدری محمد سرور کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں وزیراعظم کو پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچے ہیں۔

 وزیراعظم ،وزیراعلیٰ ہاؤس میں پہنچے جہاں ان کی وزیراعلیٰ پنجاب اور گو رنر پنجا ب چو ہدری محمد سرورسے ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں گو رنر پنجاب کی جانب سے وزیر اعظم کو پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں اور وزرا کی کارکردگی سے آگاہ کیا گیا۔

وزیر اعظم آج لاہور میں اہم اجلاسوں میں خصوصی شرکت بھی کریں گے۔ اس دوران وہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نمائندگان سے ملاقات کریں گے اور صنعتی شعبے کے فروغ کے مختلف اقدامات پر پیش رفت کا جائزہ لیں گے۔

Advertisement

عمران خان صحت، زراعت اور صنعتی زون کے قیام سے متعلق ایک اہم اجلاس کی صدارت بھی کریں گے، اجلاس میں مختلف ترقیاتی منصوبوں سے متعلق جائزہ لیا جائے گا۔

اس سے قبل وزیر اعظم نے مئی میں لاہور کا دورہ کیا تھا۔ ایک روزہ دورے کے دوران وزیر اعظم نے ڈویلپمنٹ پروگرام کا جائزہ لیا تھا جبکہ صوبائی کابینہ کے ارکان کے مشاورتی اجلاس کی بھی صدارت کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر