
وزیراعظم عمران خان نے نومنتخب برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو مبارکباد دی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہےکہ بورس جانسن کو کنزرویٹو پارٹی کا لیڈر بننے اور وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔
کنزرویٹو پارٹی کا رہنما منتخب ہونے اور وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر ایم پی بورس جانسن آپ کو دلی مبارکباد۔ مجھے قومی امید ہے کہ آپ کی زیر قیادت برطانیہ اور اسکے عوام ہی ترقی نہیں کریں گے بلکہ ہمارے دوطرفہ تعلقات کو بھی جلا ملے گی۔ میں آپ کے ساتھ باہم کام کرنے کو تیار ہوں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 24, 2019
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ آپکے دور حکومت میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات میں اضافہ ہوگا، آپکی وزارت عظمی کا دور جہاں برطانیہ کے عوام کےلئے اچھا ثابت ہوگا وہاں پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات میں مزید استحکام آئیگا ، مجھے آپکے ساتھ مل کر کام کرنے سے مسرت ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News