Advertisement
Advertisement
Advertisement

عوام مہنگائی کے بوجھ تلے دبی ہوئی ہے،فاروق ستار

Now Reading:

عوام مہنگائی کے بوجھ تلے دبی ہوئی ہے،فاروق ستار
سربراہ

سینئر سیا ستدان فا رو ق ستار کا کہنا ہے کہ حکومت ہے یا نہیں کچھ پتہ نہیں چل رہا اور لوگوں کا اعتماد نظام سے اٹھ رہا ہے۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ قومی منظر نامے میں افرا تفری، بے چینی اور بے یقینی نظر آرہی ہے، حکومت ہے یا نہیں کچھ پتہ نہیں چل رہا، لوگوں کا اعتماد اور اعتبار اس حکومت اور نظام سے اٹھ رہا ہے، اگر اس نظام کو کچھ ہوا تو  ملک کو نقصان پہنچے گا، وقت آگیا ہے تمام سیاسی جماعتیں سر جوڑ کر بیٹھیں اور کوئی راستہ نکالیں،سب جماعتیں بیٹھ کر ایک قومی ایجنڈے کو تشکیل دیں، سیاسی جماعتوں کو فی الفور قومی ایجنڈے کی تشکیل عمل میں لانی ہوگی۔

فاروق ستار نے کہا کہ بجٹ جیسے تیسے منظور کروایا گیا لیکن اس کا خمیازہ لوگ بھگت رہے ہیں، تاجروں کی آج ہڑتال ہے جب کہ کاروبار اور صنعتیں بند پڑی ہیں، سیلز ٹیکس ختم کیا جائے، برآمد پر ٹیکس ہٹایا جائے اور ایکسپورٹ پر ٹیکس ہٹایا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر