
وزیربلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ پر امن احتجاج ہر کسی کا حق ہے لیکن فکس اٹ والے جس طرح احتجاج کر رہے ہیں وہ کسی بھی طور درست نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق فکس اٹ کے بانی کی گرفتاری کے بعد سعید غنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی شہرمیں کچرا ہے مانتا ہوں، لیکن کسی کے گھر پر کچرا پھینکنا مناسب نہیں ۔
سعید غنی کا کہنا تھا کہ فکس اٹ والوں نے وزیر اعلی ہاؤس کے اندر گٹر کا پانی پھینکا، آج عالمگیر خان نے میرے دفتر کے باہر بھی احتجاج کی کال دی۔
پریس کانفرنس میں سعید غنی کا کہنا تھا کہایم این اےعالمگیر کو گرفتار کیا گیا ہے مجھے نہیں معلوم لیکن جو فکس اٹ والے کر رہے ہیں، کیا یہ پی ٹی آئی کررہی ہے ؟ یاالگ ہے؟ پی ٹی آئی واضح کرے فکس اٹ اسکی زیلی تنظیم ہے۔
سعید غنی کا یہ بھی کہنا تھا کہ مجھے پی ٹی آئی کے خرم شیرزمان نے کال کی کہا یہ غلط ہورہاہے، ہم شہر کے حالات خراب نہیں کرناچاہتے۔
صوبائی وزیرسعید غنی نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کے 9کارکنان گرفتار ہیں، افسوس کہ کئی لوگ اس واقعے میں زخمی بھی ہوئےہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News