
وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر کا کہنا ہے کہ حکومت تاجروں سے رابطے میں ہے، بات چیت سے تمام خدشات دور کریں گے۔
وفاقی وزیر حماد اظہر نے با ت چیت کر تے ہوئے پاکستان بھر میں کی جانے والی تاجروں کی ہڑتال کا بائیکاٹ کرنے اور پاکستان کا ٹیکس کلچر تبدیل کرنے میں حکومت کا ساتھ دینے والے تاجروں کو سراہا۔
حماد اظہر نے مزیدکہا کہ کاروبار کی ڈاکو منٹیشن کیلئے حکومت تاجر تنظیموں سے رابطے میں ہے،تاجر برادری کی بڑی تعداد نے ہڑتال کی کال کو رد کر کے محب وطنی کا ثبوت دیا ، ہم تاجروں کے تمام خدشات دور کریں گے، سسلین مافیا جسے منی لانڈرنگ ، جعلی کاغذات، رشوت اور ججز کو دبائومیں لانا ورثے میں ملا ہے۔۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News