
وزیراطلاعات پنجاب اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ نواز لیگ اپنے بیانیوں کے تضادات کا شکار ہوچکی ہے، آدھی قیادت ڈیل اور باقی احتجاج کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مریم بی بی ریلیوں کی قیادت کے بجائے کرپشن کا جواب دیں، اپوزیشن منفی مقاصد کے لیے ملک میں افراتفری پیدا کرنا چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کسی کرپٹ سے کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، نواز لیگ ہو یا کوئی اور کسی سے کوئی رعائیت نہیں ہوگی۔
وزیراطلاعات پنجاب اسلم اقبال نے کہا کہ احتساب سے بچنے کی کوشش کے لیے اپوزیشن کا احتجاج ناکام ہوگا، عوام کرپٹ عناصر کی کال پر کبھی باہر نہیں نکلیں گے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ پنجاب میں گزشتہ10برس کرپشن کا راج رہا، میگا منصوبوں کے نام پر لوٹ مار کا بازار گرم رکھا گیا، سب کیلئے یکساں اور کڑے احتساب کے خواہاں ہیں، عمران خان کسی کرپٹ سے کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News