Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کے باشعورعوام نے اپنے ووٹ سے نئی تاریخ رقم کی، عثمان بزدار

Now Reading:

پاکستان کے باشعورعوام نے اپنے ووٹ سے نئی تاریخ رقم کی، عثمان بزدار
Usman Buzdar

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا کہنا ہے کہ 25جولائی 2018ء کو پاکستان کے سیاسی منظرنامے میں خوشگوار نئی تبدیلی کی لہر آئی۔

عثمان بزدار نے یو م تشکر منانے کے دن کے حوالے سے مزید کہا کہ پاکستان کے باشعور عوام نے اپنے ووٹ سے نئی تاریخ رقم کی، عوام نے ووٹ کی طاقت سے کرپشن کے بتوں کو پاش پاش کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں آج حکومت کے خلاف نہیں بلکہ اپنے سیاہ اعمال پر یوم سیاہ منا رہی ہیں، نام نہاد یوم سیاہ منانے والے عناصر نے ملک کا مستقبل سیاہ کیا، کرپشن کی سیاہی کے پیچھے چھپے چہرے بے نقاب ہو چکے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اپوزیشن سیاستدان عوام میں اپنی رہی سہی ساکھ بھی گنوا بیٹھے ہیں، مخالفین ذہین نشین کر لیں کہ عوام نے انہیں 25جولائی2018کو بھی رد کیا اور آئندہ بھی کریں گے۔

وزیراعلی پنجا ب کا مزید کہنا ہے مسترد شدہ عناصر کو صرف لوٹی ہوئی دولت بچانے کی فکر ہے، اپوزیشن کا واویلا چور مچائے شور کے مترادف ہے، اللہ تعالی کے فضل وکرم سے 25 جولائی 2018 کو عوام کی جانب سے ملنے والے مینڈیٹ کی لاج رکھی ہے ،پاکستان کے عوام با شعور ہیں،اپوزیشن کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی وزیرستان سے خودکش بمبار گرفتار، اعترافی بیانات میں ہوشربا انکشافات
پیپلزپارٹی کا ن لیگ سے سیز فائر برقرار رکھنے کا فیصلہ
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اب تک کتنے افغان مہاجرین افغانستان واپس جا چکے؟ بول نیوز نے ڈیٹا حاصل کر لیا
ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمت میں ہوش ربا اضافہ، 600 روپے کلو تک فروخت ہونے لگے
فتنہ الہندوستان کا انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر