سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نااہل اورکراچی کی دشمن ہے ، کے فور منصوبے کی لاگت بڑھ گئی ہے لیکن پانی میں اضافہ نہیں ہو رہا ہے۔
فردوس شمیم نقوی نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ شہر کا سب سے بڑا مسئلہ پانی ہے، کے فور منصوبہ ابھی تک مکمل نہیں ہوا ، مہنگائی کی وجہ سےمنصوبے کی لاگت بڑھ گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نااہل ہے کراچی کے مسائل کو حل کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔
فردوس شمیم کا کہنا ہے کہ ہم 5 برسوں میں ملک کا قرضہ بھی اتاریں گے اور ترقی بھی دیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
