
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنا بیان جا ری کر تے ہو ئے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کی پاکستان کے دورے کی دعوت قبول کرلی ہے۔
@POTUS accepts @ImranKhanPTI invite to visit Pakistan. We welcome u Mr President. #pakusnewdawn
— Dr Mohammad Faisal (@DrMFaisal) July 23, 2019
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے مزید کہا ہے کہ مسٹر پریزیڈنٹ ہم آپ کو خوش آمدید کہیں گے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان تین روزہ سرکاری دورے پرامریکا میں موجود ہیں جہا ں انھوں نےوائٹ ہائوس میں اپنی اہم ترین ملاقات کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ،جسے انہوں نے خوش دلی سے قبول کر لیا اوراب ترجمان دفتر خارجہ نے بھی اس کی تصدیق کر دی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News