Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیرخارجہ کا اسلامک کونسل کےسیکریٹری کومقبوضہ کشمیرکی صورتحال پرخط

Now Reading:

وزیرخارجہ کا اسلامک کونسل کےسیکریٹری کومقبوضہ کشمیرکی صورتحال پرخط
Dr Faisal

دفترخارجہ کےترجمان ڈاکٹرمحمدفیصل نےکہاہےکہ گزشتہ روزوزیرخارجہ نے اسلامک کونسل کے سیکریٹری کوخط لکھاتھاجس میں انہیں مقبوضہ کشمیرکی تازہ ترین صورتحال سےآگاہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ وزیرخارجہ نے برطانوی پارلیمنٹ کے وفدکوبھی خط لکھ کرکشمیرکی سنگین صورتحال سےآگاہ کیا۔

ترجمان کاکہناہےکہ وزارت خارجہ نےاپنی ویب سائٹ پرکشمیرسےمتعلق ایک لنک کااضافہ کیاہے،وزارت خارجہ کشمیرسے متعلق ڈیٹااپنی ویب سائٹ پرجاری کرررہاہے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہناتھاکہ بھارت جموں کشمیرمیں مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزی کررہاہے۔ مقبوضہ وادی میں کرفیوکےباعث کشمیریوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔

 ترجمان کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکوگزشتہ روزطلب کیاتھا۔ جس میں بھارت کی جانب سےایل او سی کی خلاف ورزی اور شہریوں کی شہادت پر احتجاجی مراسلہ دیاتھا۔

Advertisement

ترجمان کا کہناتھا کہ بین الاقوامی برادری کوکشمیر کی ابتر صورتحال کانوٹس لیناچاہیئے،پاکستان سلامتی کونسل کی قرادادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کاحل چاہتا ہے۔ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ہماری جدوجہد جاری ہے اوررہےگی۔

دفترخارجہ کے ترجمان کامزیدکہناتھاکہ وزیراعظم کےمطابق کرتارپوررہداری کھولنےکیلئےپرعزم ہیں، بھارت کیلئے پاکستان کی فضائی حدود بندکرنےکاابھی فیصلہ نہیں کیا۔پاکستان کی فضائی حدودکی بندش کا معاملہ ابھی زیرغور ہے۔

افغنستان میں امن کے قیام سے متعلق دفتر خارجہ کےترجمان نے کہا کہ افغانستان کو سرحدپار دہشتگردوں کے ٹھکانوں سےآگاہ کیا۔ توقع ہےافغانستان دہشت گردوں کےٹھکانےروکنے کیلئےاقدامات کرےگا۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان نےافغانستان کےالزامات مسترد کردیے،پاکستان کبھی باہمی مذاکرات سے پیچھے نہیں ہٹا۔

دفترخارجہ کے ترجمان کامزید کہناتھا کہ پاکستان افغان امن مذکرات کا نتیجہ خیزاختتام چاہتاہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر