Advertisement
Advertisement
Advertisement

نوازشریف،فضل الرحمان،زرداری نے بزنجوکواوپرچڑھا کر سیڑھی کھینچ لی، فرخ حبیب

Now Reading:

نوازشریف،فضل الرحمان،زرداری نے بزنجوکواوپرچڑھا کر سیڑھی کھینچ لی، فرخ حبیب
Farukh Habib

فیصل آباد میں وفاقی پارلیمانی سیکریٹری ریلوے فرخ حبیب نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میر حاصل بزنجو کو نواز شریف، فضل الرحمان اور زرداری سے پوچھنا چاہیے جنہوں نے اوپر چڑھا کر نیچے سے سیڑھی کھینچ لی،حاصل بزنجو چیئرمین سینیٹ کی شیروانی سلواکر بیٹھے تھے۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں کرپٹوں کا ٹولہ اکٹھا ہوا تھا، تحریک عدم اعتماد پر اپنے ہی 14 سینیٹروں نےعدم اعتماد کااظہار کیا، پاکستانی عوام ان کے ساتھ ہیں نہ ہی ان کے سینیٹرز ، سینیٹرز نے اپنے ضمیر کی آواز کے مطابق ووٹ دیے۔

انھو ں نے کہا کہ رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ مریم نواز نیب سےکہتی ہیں پیسہ کہاں سےآیا یہ دادا سے پوچھو، نواز شریف جیل میں بیٹھ کر نیلسن منڈیلا بننا چاہتے تھے، اب تو چوروں سے لوٹا مال واپس لیا جا رہا ہے، پانامہ رانی آج کل جلسیاں اور کانر میٹنگز کر رہی ہیں۔

فرخ حبیب کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت اور فوج اب ایک پیج پر موجود ہے، یہ جتنا چوروں کا ٹولہ ہے یہ سب جیل جاتے نظر آ رہے ہیں ، اب ہو سکتا ہے نارووال ایکسپریس کو بھی جیل جانا ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر