
ملک بھرمیں عیدقرباں مذہبی جوش وجذبےکےساتھ منایاجارہاہے۔بڑی عیدکےموقع پرسنت ابراہیمی کی ادائیگیوں کاسلسلہ جاری ہے۔
عیدالاضحیٰ کےپرمسرت موقع پرملک بھر میں نمازعیدکےچھوٹے بڑےاجتماعات منعقد کیے گئے۔ مساجد میں نماز عید پر سیکیورٹی کے خاطر خواہ انتظامات بھی کیے گئے۔
نمازعید کے دوران خصوصی طور پرکشمیر کی آزادی کیلئےاور امت مسلمہ کی سلامتی اور خوشحالی کیلئےدعائیں بھی مانگیں گئیں۔
بڑی عیدپرصدرمملکت عارف علوی نے اسلام آباد میں فیسل مسجد میں نماز عید اداکی۔جبکہ وزیراعظم عمران خان نےعید کی نمازبنی گالامیں ادا کی۔
وفاقی وزیرریلوےشیخ رشید نےلیاقت باغ جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور کے ریس کورس پارک میں عید کی نماز کی ادائیگی کی۔۔
سابق وزیراعلیٰ اورمسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے ماڈل ٹاؤن میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی جب کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مظفرآباد آزاد کشمیر میں نمازعید ادا کی ہے۔
نماز عید کی ادائیگی کے بعد سنت ابراہیمیؑ کی ادائیگی کے سلسلے میں جانوروں کی قربانی کی گئی۔
ملک کے بیشترعلاقوں میں عیدکے موقع پربارش کا پانی جمع ہوگیاجس سےشہریوں کو جانور زبح کرنے میں دشواری کا سامناہے۔ بلدیہ انتظامیہ کا عید خصوصی عملہ ڈیوٹی سےغائب ہے قربانی کے جانوروں کی آلائشیں سڑکوں اور چوراہوں پر موجودہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News