
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ماضی کی لوٹ مار کے باعث خزانے میں پیسہ موجود نہیں۔سابق ادوار میں پاکستان کو بے دردی سے لوٹا گیا۔
اسلام آباد میں نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے لیے حکومت، اقوام متحدہ اور سسٹین ایبل ہاؤسنگ سلوشن ( ایس ایچ ایس ) کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پردستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران نے کہا کہ پاکستان میں لوگوں کی اکثریت ہے جن کے پاس گھر بنانے کے لیے پیسہ نہیں ۔
عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت سوا کروڑ گھروں کی کمی کا سامنا ہےہماری پوری کوشش ہے کہ ہاؤسنگ اسکیم میں مقامی مٹیریل استعمال کیا جائے ۔ہاؤسنگ اسکیم سے روزگار ملے گا انڈسٹری آگے بڑھے گی۔ہاؤسنگ اتھارٹی بنانے کا مقصد گھر بنانے والوں کو سہولیات فراہم کرنا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ان لوگوں کو گھر بنانے کا موقع دیں گے جن کے پاس وسائل نہیں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ گھر بنانے کیلئے قرض پر سود کم سے کم کیسے ہو، اس معاملے پر بھی مشاورت ہورہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News