Advertisement
Advertisement
Advertisement

صدر ٹرمپ کشمیر کے معاملے پرثالثی کیلئے سنجیدہ ہیں، وزیراعظم

Now Reading:

صدر ٹرمپ کشمیر کے معاملے پرثالثی کیلئے سنجیدہ ہیں، وزیراعظم
Imran Khan

وزیر اعظم عمران خان نے کشمیر کے متعلق امریکہ کے خیالات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کشمیر کے معاملے پرثالثی کیلئے سنجیدہ ہیں۔

اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کے سینیئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ وادی میں نہتےکشمیریوں پرظلم کررہا ہے، آپ کو چاہئے کہ نہتے کشمیریوں پر بڑھتے ہوئے بھارتی مظالم سے اقوام عالم کو آگاہ کریں گے اور دنیا کو بھی بتائیں گے کہ مودی سرکار کشمیریوں کی نسل کشی کررہی ہے۔

 وزیر اعظم  نے مزید کہا کہ حکومت کشمیر کا معاملہ سیکیورٹی کونسل میں اٹھانے کے لئے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے بتایا کہ انہوں نے ہر مرتبہ نریندر مودی سے امن کے متعلق بات کی ہے۔

وزیر اعظم نے مودی کو ہٹلر کا  طریقہ کار اختیار کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا  کہ بھارت کشمیر سے توجہ ہٹانےکے لئے کچھ بھی کرسکتا ہے جبکہ بھارت کی جانب سے مودی نے کشمیر کی حیثیت ختم کرکے اپنا آخری کارڈ کھیلا ہے، مودی اپنے نظریات پر عمل کرکے پاکستان کو کمزور کرنا چاہتا ہے۔

Advertisement

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاک بھارت سرحدوں پر صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے جبکہ بھارت اس اقدام سے  پاکستان کے لیے افغانستان میں امن  کی کوشیوں کے حوالے سے  کردار ادا کرنا مشکل  ہوتا جارہا ہے۔

ابھارت مقبوضہ کشمیرمیں کارروائی کر کے پاکستان پرالزام لگائے گا لیکن پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اوراخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

پلوامہ حملہ کے متعلق عمران خان نےصحافیوں کو بتایا کہ بھارت کی جانب سے پلوامہ واقعے کے بعد  صورتحال سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی گئی ہے اور بھارت اب کشمیر میں نسل کشی کرنا چاہتا ہے جبکہ پلوامہ واقعے کے بعد پہلی بار دنیا نے پاکستان کا مؤقف سنا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر